تازہ ترین

پیر، 19 اکتوبر، 2020

سیمانچل میں ایم آئی ایم سے عوام شدید ناراض، بھاری رقم میں ٹکٹ فروخت کرنے کا الزام مشتعل عوام نے ایم آئی ایم کے پوسٹر پھاڑے، پتنگ پرجوتے برسائے اور اختر الایمان کو کو بتایا بے ایمان

کشن گنج (یو این اے نیوز 19اکتوبر 2020) سیمانچل میں ایم آئی ایم کے خلاف عوام کی طرف سے شدید ناراضگی دیکھنے کو مل رہی ہے، بات در اصل یہ ہے کہ ایم آئی ایم نے اپنے امیدواروں کی چوتھی لسٹ جاری کی ہے، جس کے بعد عوام مشتعل ہوگئی اور صحیح لوگوں کو ٹکٹ نہ ملنے پر عوام کا غصہ بھڑک اٹھا،




 ایم آئی ایم نے ٹھاکر گنج ودھان سبھا سے محبوب عالم کو ٹکٹ دیا ہے، جس پر کئی طرح کے گھوٹالوں اور ٹھگی کا الزام ہے، جبکہ ٹھاکر گنج ودھان سبھا میں ایم آئی ایم کے دعویداروں میں مفتی اطہر جاوید قاسمی اور معروف سائنٹسٹ ممتاز نیر کے بڑے بھائی زین العابدین کا نام سر فہرست تھا؛ لیکن محبوب عالم کو ٹکٹ ملنے کے بعد عوام کی طرف سے پارٹی پر کئی طرح کے الزامات لگائے جارہے ہیں۔ اسی طرح بہادر گنج اسمبلی حلقے سے ایم آئی ایم کے مضبوط دعویداروں میں پروفیسر مصور عالم اور حسن جاوید کا نام شامل تھا؛ لیکن انظار نعیمی جن کا کوئی نام سننے میں نہیں آرہا تھا، ان کو ٹکٹ دیا گیا ہے۔ جوکی ہاٹ اسمبلی حلقے سے مولانا عبداللہ سالم چترویدی اور گلشن آرا کو چھوڑ کر پارٹی نے تیسرے گمنام شخص کو ٹکٹ دے دیا ہے، 

گلشن آرا


جس سے جوکی ہاٹ کے عوام بے حد ناراض نظر آرہے ہیں، ان کے علاوہ بھی کئی اسمبلی حلقوں میں ٹکٹ بٹوارے کو لے کر عوام ایم آئی ایم اور اس کے عہدیداران سے متنفر ہے۔ جگہ جگہ پر مجلس کے پوسٹر پھاڑے جارہے ہیں، اختر الایمان کو برا بھلا کہا جارہا ہے، عادل حسن آزاد اور اشتیاق عالم کو دلال بتاکر ان کی تصویروں پر جوتے برسائے جارہے ہیں۔ 

مولانا عبداللہ سالم چترویدی


عوامی جائزہ کے مطابق سیمانچل میں ایم آئی ایم نے جن امیدواروں کا انتخاب کیا ہے ان میں سے کسی کے بھی جیتنے کی امید کم نظر آرہی ہے؛ البتہ ایم آئی ایم کی سٹنگ سیٹ پر قمر الہدیٰ کی پوزیشن اچھی ہے؛ لیکن کئی تجربہ کاروں کی مانیں تو ان کا جیتنا بھی مشکل معلوم ہورہا ہے۔ ایم آئی ایم کے ناراض حمایت کاروں کا الزام ہے کہ ایم آئی ایم نے موٹی رقم لے کر نالائق قسم کے امیدواروں کو ٹکٹ فروخت کردیا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad