تازہ ترین

جمعرات، 22 اکتوبر، 2020

بی جے پی ممبر پارلیمنٹ کے ذاتی محافظ نے جون پور پولیس کے سپاہی کو کوتوالی کےسامنے پیٹا،پولیس محکمہ میں مچی کھلبلی!

  جونپور ۔(یو این اے نیوز 22اکتوبر 2020) ضلع کے مڑیاہوں  کوتوالی چوراہے پر  ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکار ، کو ممبر پارلیمنٹ بی پی سروج کے نجی گنر نے تھپڑ مار دیا۔  اس ایک تھپڑ نے پولیس ملازمین میں غیظ و غضب کا ماحول پیدا کردیا ہے ۔  اطلاع ملتے ہی درجنوں پولیس اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور ایم پی کی دوسری گاڑی کو روک لیا 

 کافی جدوجہد کے بعد ملزم گنر کو پولیس  ساتھ لے کر کوتوالی آئی ۔  اس پورے معاملے کی تصویر سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہوگئی۔

فایل فوٹو

  

دن کے تقریبا چار بجے ، مڑیاہوں  نگر میں رام راتھ جلوس نکالا گیا تھا۔  اس جلوس کے پیش نظر پولیس نے کوتوالی کراسنگ پر ٹریفک روک دی۔  رتھ نکلنے کے بعد ٹریفک کو بحال کردیا گیا ، جبکہ ڈیوٹی پر تعینات پولیس اہلکار صاحب لال ایک ایک کرکے گاڑیوں نکال  رہا تھا ، اسی اثنا میں ، مچھلی شہر  سے بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ کا قافلہ پہنچا۔  سڑک جام ہونے کی وجہ سے سپاہی نے رکن اسمبلی کی گاڑی کو روکنے کی کوشش کی ، جس کی وجہ سے آگ بگولہ ہوکر ایم پی کے ذاتی گنر نے سپاہی کو ایک تھپڑ رسید کردیا۔ 


 کوتوالی کے سامنے پولیس کی پٹائی ہونے پر  وہاں ہنگامہ برپا ہوگیا،  موقع پر موجود عوام نے مداخلت کرکے پولیس اہلکار کو بچایا۔  اطلاع ملتے ہی پولیس اسٹیشن میں موجود ایک درجن پولیس اہلکار موقع پرپہنچ گئے اور ملزم کو گاڑی سے نکالنے کی کوشش کی ، لیکن وہ نہیں اترا ، کافی کوشش کے بعد پولیس ملز گنر کو پولیس اسٹیشن لے گئی۔  یہ واقعہ  سی سی ٹی وی کیمرے میں پورا  قید ہورہا تھا ،اور ایم پی صاحب کے نجی گنر قانون کی سرے عام دھجیاں اڑا رہے تھے 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad