تازہ ترین

پیر، 9 نومبر، 2020

مرکزی وریاستی سرکاروں کو ارنب گو سوامی کے علاوہ چھوٹے پترکاروں کی پریشانیاں کیوں نہیں دیتی دکھائی:انوراگ سکسینہ

سرکارکی بے حسی کے سبب قتل، مارپیٹ،جھوٹے مقدمے سمیت کئی طرح سے پیڑت ہیں چھوٹے بینر کے پترکار:انور امرتسری



جالندھر۔آزاد۔( یو این اے نیوز 9 نومبر 2020)ری پبلک بھارت ٹی وی کے پترکار ارنب گوسوامی کی گرفتاری پر ایک پوچھے گئے سوال کے جواب میں جرنسلٹ کونسل آف انڈیا کے جالندھر سے ریجنل کو آرڈی نیٹر مولانا انور امرتسری نے کہا کہ آج بھاجپا کی مرکزی سرکار پوری طرح سے جس طرح ارنب گوسوامی کو بچانے کے لئے کھڑی نظر آرہی ہے ،وہ ایک حیران کرنے والی بات ہے ،کہ ملک کے وزیر داخلہ امت شاہ سمیت دیگر بھاجپا نیتا آج ارنب کی گرفتاری پر جس طرح اسے صحیح ٹھہرا کر اس کے حق میں کیمپین چلا کر اسے بچانے کی کوشش کر رہے ہیں


 ایسا تب کیوں نہیں ہوتا جب  دوسرے پترکار مختلف معاملوں میں چاہے ان کے ساتھ مارپیٹ ہو یا ان کا قتل ہو یا پھر ان کے ساتھ دھکے شاہی ہو اس وقت ان   کی خاموشی پترکاروں کی دنیا سے جڑے لوگوں   کے حق میں کیوں نہیں ٹوٹتی،اور وہ ایک لفظ بھی اس پر بولنے کو راضی نہیں ہوتے،یہ بھید بھائو صرف اس لئے کہ ارنب ایک بڑے چینل کے پترکار ہیں ،یا پھر اس لئے کہ ان کی لڑائی لڑنے کیلئے وکیلوں کی ایک لمبی قطار ہے،جو ارنب کی بات عدالت عظمیٰ تک پہنچا رہے ہیں ۔


افسوس کہ آج چھوٹے بینروں  کے پترکاروں کے لئے یہ سہولات ممکن نہیں ہیں ،آج بھارت میں ایک ایسی بڑی تعداد ہے پترکاروں کی جو آئے دن پیڑت ہو تے ہیں ،انہیں  دھمکایا جاتا ہے اور جھوٹے مقدموں میں پھنسایا جاتا ہے،کبھی ان پر حملہ کرایا جاتا ہے،یہ وجہ ہے آج کتنے ہی    پترکارتا کی دنیا سے جڑے افراد اس دنیا کو الوداع کہ چکے ہیں


مولانا انور امرتسری نے درد بھرے لہجے میں کہا کہ آخر مرکزی سرکار ہو یا ریاستی سرکاریں انہیں عام پترکاروں کی تکلیفیں  کیوں نہیں دکھائی دیتیں ،آخر  یہ بھید بھائو کب ختم ہوگا۔


وہیں اس موقع پر جرنلسٹ کونسل آف انڈیا کے قومی صدر شری انوراگ سکسینہ نے بھی  تمام پترکاروں سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ  اب وقت آ گیا ہے کہ ہم سب متحد ہوں  اور اپنے حق کی لڑائی لڑیں ،جرنلسٹ کونسل آف انڈیا ملک کے وزیر داخلہ امت شاہ سے درخواست کرتی ہے کہ ملک کے دیگر پترکاروں کی سمسیائوں  پر بھی توجہ دیں اور جلد از جلد سنگٹھن کی دو اہم مانگیں پترکار سرکشا قانون اور میڈیا آیوگ کی مانگ کو پورا کریں۔


اس میں کوئی  شک نہیں کہ جے سی آئی کے ممبران پترکار ہت میں اپنا قیمتی وقت نکال کر  مدد کریں ،اگر کوئی مدد کرے گا تو و ہ پترکار ساتھی ہی کرے گا ۔ اس لئے وقت آگیا ہے کہ سب متحد ہو کر پترکاروں  کے مفاد کیلئے آ گے  آئیں، کیونکہ کوئی بھی سیاسی جماعت ان حالات میں ہماری مدد کیلئے نہیں آئے گی۔ ہمیں اپنی مدد خود کرنی ہوگی

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad