تازہ ترین

جمعہ، 20 نومبر، 2020

جونپور: دماغ جونپوری کے اعزاز میں شعری نشست کا انعقاد

جون پور۔اجود قاسمی۔(یو این اے نیوز 20نومبر 2020)ریاست اتر پردیش کے ضلع جونپور میں بزرگ شاعر افتخار احمد دماغ جونپوری کے اعزاز میں گزشتہ شب پرویز عالم بھٹو کی جانب سے ایڈن پبلک اسکول عمران گنج صبرحد کے کیمپس میں ایک شعری نشست کا انعقاد کیا گیا۔



نشست کی صدارت ڈاکٹر نیر اعظم نے کی اور نظامت کے فرائض مظہر آصف نے انجام دیے

نشست میں بطورِ خصوصی مہمان عبداللہ شیخ ایڈوکیٹ نے شرکت کی۔


واضح رہے کہ ایڈن پبلک اسکول کے مینیجر پرویز عالم بھٹو جونپور کی نمایاں ادبی شخصیات کے اعزاز و تعزیت میں شعری نشست کا اہتمام کرکے نسل نو کے سامنے ان کی ادبی خدمات کو عام کرنے کی پیہم کوشش کرتے رہتے ہیں ان کے اس بہترین عمل سے ضلع کے ادبی حلقوں میں مسلسل تعریفیں ہوتی رہتی ہیں۔


 پرویز عالم بھٹو نے کہا کہ ان بزرگ شخصیات کے نام پر سلسلہ وار پروگرام ہو رہا ہے جنہوں نے علمی و ادبی میدان میں نمایاں نقام حاصل کیا ہے ان کی علمی و ادبی خدمات کو آنے والی نسلوں کے سامنے پیش کرانے کی کوشش ہے۔


انہوں نے کہا کہ ابھی تک مختلف نمایاں شخصیات کے اعزاز و یاد میں پروگرام کیا جا چکا ہے ہم اپنی پہچان زندہ و باقی رکھنے کے لئے ایسے پروگراموں کا اہتمام کرتے ہیں۔


اس موقع پر ضلع کے نامور شعراء نے شرکت کی اور اپنے اشعار و کلام سامعین کے سامنے پیش کیا اور داد و تحسین حاصل کی۔


نشست میں خصوصی طور پر زیڈ کے فیضان خان،سماجی کارکن آصف آر این،مولانا عبد الوحید قاسمی،اکرم جونپوری،مہدی شیرازی،مونس جونپوری،مصداق اعظمی،سحر ایزدی،وغیرہ شامل رہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad