تازہ ترین

جمعہ، 27 نومبر، 2020

اعظم گڑھ سے پراسرار طریقے سے غائب،ہوئی بچی ملی ،اہل خانہ میں خوشی کا ماحول

آعظم گڑھ،(یو این اے نیوز 27نومبر 2020)26نومبر کو  قصبہ بلریا گنج سے ایک بارہ سالہ بچی پراسرار طریقے سے غائب ہو گئ تھی ۔  یعنی 26 نومبر رات ساڑھے آٹھ بجے تک بچی کے بارے میں کوئ خبر نہیں تھی۔اس معاملے میں الفلاح فرنٹ گمشدہ بچی کی فیملی سے لگاتار رابطے میں رہے۔الفلاح فرنٹ کے صدر ذاکر حسین نے گمشدہ بچی کے والد اور بھائ ابو حذیفہ سے بات کرکے ڈھارس بندھائی  



اس معاملے میں  پولیس میں کوئی شکات نہیں کرائی گئی تھی۔الفلاح فرنٹ نے تمام لوگوں سے بچی کو تلاش کرنے میں آگے آنے کی اپیل کی تھی


۔ذاکر حسین نے یو این اے نیوز کے نمائندہ نے فون سے بات کرتے ہوئے بتایا کی سگھڑی تحصیل سے بچی کے اہل خانہ نے 26 نومبر کی رات ہی دس بجے کے آس پاس بچی کو برآمد کرلیا تھا ،اور اب وہ اہل خانہ کے ساتھ اپنے گھر پر ہے

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad