تازہ ترین

جمعہ، 20 نومبر، 2020

میرٹھ کے رسول پور میں سیلنڈرحادثہ میں تباہ ہونے والوں کے ا ہل خانہ سے ملاقات جمعیۃ علماء ہند کے وفد نے متاثرین سے ملاقات کرکے ان ہر ممکن پہنچانے کی یقین دہانی کرائی

 نئی دہلی ;میرٹھ کے پھلاؤدہ تھانہ کے تحت واقع گاؤں رسول پور میں مکان میں سیلنڈر پھٹنے کی وجہ سے بڑا حادثہ ہو گیا تھا، اس دھماکے میں پانچ لوگوں کے گھرتہس نہس ہوگئے، تین لوگوں کی جانیں موقع واردات پر ہی ختم ہوگئیں، جب کہ کئی لوگ زخمی ہیں اور زیر علاج ہیں۔اہل خانہ انتہائی کسمپرسی میں ہیں، اس درمیان کچھ میڈیا اور ایجنیساں اسے غلط طریقے سے بلاسٹ وغیرہ جوڑنے کی کوشش کررہی ہیں۔



آج صدر جمعیہ علماء ہند مولانا قاری سید محمد عثمان منصورپوری کی ہدایت پر جمعیۃ کے ایک وفد نے متاثرہ گاؤں کا دورہ کیا اور متاثرین سے ملاقات کرکے حالات کا مکمل جائزہ لیا۔ اس درمیان وفد نے زخمی لوگوں سے بھی ملاقات اور ان کو صبر کی تلقین کی۔ سردست متاثرہ خاندانیں انسانی ہمدردی اور ضروریات حیات سے متعلق اشیاء، سردی کے کپڑے کے ضرورت مند ہیں، ساتھ  ہی سرکاری امداد کے لیے قانونی رہ نمائی اور زخمیوں کے مکمل علاج و معالجہ، مکانات کی تعمیر نو وغیرہ کے مسائل ان کے سامنے ہیں، اس حادثے میں نو بچے بھی زخمی ہیں، 


مرحوم نثار کی اہلیہ دہلی کے صفدر جنگ میں زیر علاج ہے۔ وفد کی سربراہی کررہے جمعیۃ علما ء ہند کے سکریٹری مولانا حکیم الدین قاسمی نے بتایا کہ متاثرین سے ملاقات کرنے کے بعد ان کے حالات کا ادرا ک کیا گیا ہے اور ان کو یقین دلایا گیا ہے کہ ان کی ضرورتوں کی تکمیل کے سلسلے میں جمعےۃ اپنی بساط کے مطابق مدد کرے گی۔


وفدمیں سربراہ کے علاوہ قاری محمد ذاکر سکریٹری جمعیۃ علماء مغربی اترپردیش، حاجی محمد یوسف منیم جی شیووہار، قاری احمد عبداللہ رسول پوری، بھائی محمدعابددہلی، مولانا عبدالہادی وغیرہ شامل تھے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad