تازہ ترین

ہفتہ، 2 جنوری، 2021

صدائے حق نیوز“ کے ہفت روزہ ای پیپر کا اجرا عمل میں آیا علاقے کی نمائندگی کے لیے بہترین قدم: مولانا شمیم ریاض ندوی

  کشن گنج .صدائے حق نیوز کے دفتر ”حق پرنٹنگ پریس“ چھترگاچھ میں صدائے حق نیوز کے ہفت روزہ ای پیپر کا اجرا عمل میں آیا، اس موقع پر مولانا شمیم ریاض ندوی محرک مجلس علمائے ملت، قاری انظر جمال صدر مجلس علمائے ملت چھترگاچھ یونٹ، مرسلین عالم ایم آئی ایم یوتھ ضلع سکریٹری موجود رہے۔ مولانا شمیم ریاض ندوی نے کہا کہ علاقے کی نمائندگی کے لیے ”صدائے حق نیوز“ کے ای پیپر کا افتتاح قابل مبارکباد عمل ہے،



 انہوں نے کہا آج ملک کی صحافت جس طرح سے درباری ہوتی جارہی ہے ایسے میں اہل ضمیر قلم کاروں کو چاہیے کہ وہ آزادانہ صحافت کو ترجیح دیں اور خود اپنا میدان بنائیں، آج کے سوشل میڈیائی دور میں زرخرید صحافت کا مقابلہ بآسانی کیا جاسکتا ہے؛ لیکن اس کے لیے ہمیں منظم ہونے کی ضرورت ہے۔ قاری انظر جمال نے ”صدائے حق نیوز“ کے ای پیپر کے آغاز پر اخبار کے ایڈیٹر مولانا آفتاب اظہرؔ صدیقی کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے قارئین سے اپیل کی کہ وہ زرخرید میڈیا سے دست بردار ہوکر آزاد میڈیا کا رخ کریں۔ 


مولانا آفتاب اظہر صدیقی نے کہا کہ آج کے دور میں بھی معیاری صحافت کی قدر باقی ہے اور لوگ معیاری صحافت کو پسند کرتے ہیں، ایسے میں ہمیں ملک کے حالات پر سنجیدگی سے نظر کرتے ہوئے ہر شعبہئ نشر و اشاعت کی صحافت کو پرکھ کر فیصلہ کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ صدائے حق نیوز کے ہفت روزہ ای پیپر کا مقصد علاقائی خبروں کی اشاعت اور علاقائی مسائل کو اجاگر کرنا ہے۔


کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad