تازہ ترین

منگل، 16 فروری، 2021

جونپور :سرعام پردھان کا گولی مار کر قتل،غصائی بھیڑ کا پولیس پر پتھراؤ، دولوگوں کے خلاف قتل کا مقدمہ درج !

 جونپور ۔اسماعیل عمران ۔(یو این اے نیوز 16فروری 2021) سرائےخواجہ  تھانہ حلقہ کے سرائے خواجہ بازا کے قریب  جون پور۔ شاہ گنج روڈ پر  مکھمیل پور کے پردھان  راج کمار یادو (45) کو دن دھاڑے  شرپسندوں نے گولی مار کر ہلاک کردیا۔  گولی پردھان کے سینے میں لگی تھی۔  بدمعاش موقع سے فرار ہوگئے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی دیہاتی ناراض ہوگئے۔  گاؤں کے لوگوں نے موقع پر پہنچنی  پولیس پر پتھراؤ کیا۔ 



 جس کی وجہ سے متعدد گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔  پولیس کو موقع سے پیچھے ہٹنا پڑا۔  یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ریاست کے گورنر پروانچل یونیورسٹی میں منعقد ایک پروگرام  سے خطاب کررہی تھیں۔ جبکہ اس  روڈ پر پولیس فورس ایک بڑی تعداد میں  موجود ہونے کے باوجود ،  بدمعاش آسانی سے اس واقعے کو انجام دے دیکر فرار ہوگئے۔


 ایس پی ایم ایل اے لکی یادو  سمیت متعدد افراد موقع پرپہنچ گئے تھے۔  گاؤں کے لوگوں نے مطالبہ کیا کہ قاتلوں کو زندہ یا مردہ پکڑ کر لایا جائے۔  گاؤں کے لوگوں نے پولیس کے قبضے سے لاش کو چھین کر سڑک پر رکھکر احتجاج کیا  اور   گاڑیوں پر بھی پتھراؤ کیا۔  لوگوں کا غصہ دیکھ کر متعدد تھانوں کی فورس موقع پر پہنچ گئی۔  اس واقعہ کو فی الحال آئندہ ہونے والے پنچایت انتخابات سے جوڑکر دیکھا  جارہا ہے۔



 سوندھی شاہ گنج بلاک کے مکھمیل  پور کے پردھان راج کمار یادو کو سرائے خواجہ تھانہ کے قریب واقع کنپوزیٹ اسکول  کے قریب موٹرسائیکل سوار شرپسندوں نے گولی مار کر ہلاک کردیا۔  گولی کی آواز سن کر دیھاتیوں کے دوڑتے ہی بدمعاش فرار ہوگئے۔ سرے عام تھانے کے پاس ہوئی فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی   پولیس محکمہ میں کھلبلی مچ گئی جائے وقوع پر پہنچی پولیس نے  لاش کو قبضے میں لینے  کی کوشش کی تو وہاں پر موجود عوام کے  غصے کا سامنا کرنا پڑا۔  


پروانچل یونیورسٹی کے پروگرام میں موجود سپرنٹنڈنٹ پولیس راج کرن نیئر اور دیگر افسران بھی پہنچ گئے اطلاع کے  مطابق ڈی ایم منیش کمار ورما نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ مقتول کے اہل خانہ کی تحریر پر دو لوگوں کے خلاف قتل کا نامزد مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔قاتلوں کی تلاش کے لئے پولیس کی ٹیم  تشکیل دی گئی ہے

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad