تازہ ترین

منگل، 20 اپریل، 2021

انحراف شدہ اقبالیہ بیان کی بنیاد پر ملزمین کو سزا نہیں دی جاسکتی، ایڈوکیٹ آر کے شاہ

انحراف شدہ اقبالیہ بیان کی بنیاد پر ملزمین کو سزا نہیں دی جاسکتی، ایڈوکیٹ آر کے شاہ

 انڈین مجاہدین مقدمہ (گجرات)حتمی بحث

ممبئی 19 / اپریل
سورت احمد آباد سلسلہ وار بم دھماکہ معاملہ میں استغاثہ کی بحث کے اختتام کے بعد جمعیۃ علماء مہاراشٹر (ارشد مدنی) کی جانب سے سینئر ایڈوکیٹ آر کے شاہ نے بحث شروع کی تھی جس کا گذشتہ کل اختتام ہوا جس کے بعد ایڈوکیٹ ایم ایم شیخ نے ملزمین کے دفاع میں بحث شروع کردی ہے۔ اس معاملے میں  1163 سرکاری گواہوں اور 8 دفاعی گواہوں کے بیانات قلمبند ہوئے ہیں۔
دوران بحث ایڈوکیٹ آر کے شاہ نے عدالت کو بتایا کہ استغاثہ ملزمین کے خلاف پختہ ثبوت عدالت میں پیش نہیں کرسکا ہے اور صر ف انحراف شدہ اقبالیہ بیان کی بنیاد پر ملزمین کو سزا نہیں دی جاسکتی ہے۔
ایڈوکیٹ آر کے شاہ نے عدالت کو مزید بتایا کہ دفاعی گواہوں کی گواہی اور پولس کے سامنے دیئے گئے ان کے بیانات میں تضاد ہے لہذا اس کا فائدہ ملزمین کو ملنا چاہئے، انہوں نے عدالت کو مزید بتایا کہ استغاثہ عدالت میں یہ ثابت کرنے میں ناکام رہا ہے کہ ملزمین نے بم بلاسٹ کیئے تھے یا وہ اس کی سازشی میٹنگ کا حصہ تھے۔
انڈین مجاہدین (گجرات)ہندوستانی عدلیہ کی تاریخ میں اپنی نوعیت کا پہلا ایسا مقدمہ  ہے جس میں سورت اور احمد آباد کے مختلف مقامات پر ہونے والے بم دھماکوں کی 35/ ایف آئی آر (شکایت) کو یکجا کرکے ایک ہی عدالت میں سماعت کی جارہی ہے جو اپنے آخری مراحل میں ہے۔  ملزمین نے جمعیۃ علمائئ کے توسط سے عدالت سے گذارش کی تھی کہ تمام ایف آئی آر کو یکجا کرکے ایک ساتھ سماعت کی جائے جسے عدالت نے  منظور کرلیا تھا۔اس معاملے میں ملک کے مختلف شہروں سے گرفتار78  ملزمین میں سے 63/ مسلم نوجوانوں کے مقدمات کی پیروی جمعیۃ علماء کررہی ہے۔
اس ضمن میں ملزمین کو قانونی امداد فراہم کرنے والی تنظیم جمعیۃ علماء مہاراشٹر (ارشد مدنی) قانونی امداد کمیٹی کے سربراہ گلزار اعظمی نے بتایا کہ گجرات کے تجارتی شہروں احمد آباد اور سورت میں  21 مقامات پر سال  2009 میں  ہوئے سلسلہ وار بم دھماکوں کے مقدمات کی سماعت احمد آبا د کی خصوصی عدالت میں جاری ہے جو اپنے آخری مراحل میں پہنچ چکی ہے۔
استغاثہ نے ملزمین کے خلاف گواہی دینے کے لیئے عدالت میں 1163 سرکاری گواہوں کو پیش کیا جبکہ دفاعی وکلاء نے ملزمین کے دفاع میں 8  گواہوں کو عدالت میں پیش کیا، اسی کے ساتھ ساتھ ایک ملزم نے بھی عدالت میں گواہی دی۔
گلزار اعظمی نے بتایا کہ جمعیۃ علماء کی جانب سے ملزمین کے دفاع میں سینئر ایڈوکیٹ آر کے شاہ کی سربراہی میں ایڈوکیٹ ایل آر پٹھان، ایڈوکیٹ ایم ایم شیخ، ایڈوکیٹ خالد شیخ،ایڈوکیٹ الیاس شیخ،ایڈوکیٹ نینا بین و دیگر بحث کریں گے۔
جمعیۃ علماء مہاراشٹر  
 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad