تازہ ترین

اتوار، 7 اگست، 2022

جونپور :جامعہ حسینہ میں مولانا عبد الستار معروفی رحمۃ اللہ علیہ کی حیات وخدمات' کے عنوان سے کتاب کا رسم اجراء

جونپور :جامعہ حسینہ میں مولانا عبد الستار معروفی رحمۃ اللہ علیہ کی حیات وخدمات' کے عنوان سے کتاب کا رسم اجراء

جونپور۔اسماعیل عمران۔یو این اے نیوز 7اگست 2022)ریاست اترپردیش میں ضلع جونپور کے معروف دینی ادراہ جامعہ حسینہ لال دروازہ  کے استاذ اور ایک بہترین خطیب و شخصیت کے مالک  مولانا عبد الستار مرحوم نے جونپور اور اسکے علاوہ اضلاع میں اپنے علم اور عمل سے جو کار خیر انجام دئے ہیں انہیں کاموں کی داستاں بیان کرنے والی ایک کتاب 'مولانا عبدالستار معروفی حیات وخدمات, کے نام سے منظر عام پر آئی ہے۔


یہ کتاب مولانا عبد الستار رحمۃ اللہ علیہ کی زندگی سے متاثر ہوئے شاعر اسلام مولانا محمود عالم بلیاوی نے تصنیف کی ہے جس کا رسم اجراء آج جونپور کے معروف دینی ادراہ جامعہ حسینہ کے  ہال میں بدست حضرت مولانا محمد توفیق صاحب قاسمی کے عمل میں آیا۔جامعہ حسینہ میں کئی اہم شخصیات نے درسی کام انجام دیئے، انہیں میں سے ایک نمایاں نام مولانا عبد الستار معروفی مرحوم کا بھی ہے، جو اپنی علمی صلاحیتوں کی وجہ سے جانے جاتے ہیں، 


یہی وجہ ہے کہ ان کے سخت سے سخت مخالفین بھی ان کے بہترین اخلاق کے قائل تھے۔ مولانا ضلع کے اکثر گاؤں میں جاجا کر لوگوں کو اپنے خطاب کے ذریعے  اللہ کی طرف بلاتے تھے ،شرک وبدعت کو کسی بھی طرح سے روکنا اور آپس میں بھائی چارہ قائم رکھنا انکی زندگی کا مشن تھا ۔مولانا کو منتطق وفلسفہ کے ساتھ ساتھ تفسیر قرآن پر بھی دسترس حاصل تھا۔
یہی وجہ ہے کہ 'مولانا کی زندگی پر تصنیف کردہ کتاب کے رسم اجراء کی تقریب کے موقع پر جامعہ حسینہ کے ہال میں پروگرام کا آغاز قرآن مجید کی تلاوت سے ہوا۔اسکے بعد نعت پاک پڑھی گئی۔


مولانا عبد الستار معروفی کی زندگی سے عوام الناس کو روشناس کرانے کےلئے جامعہ کے استاذ مولانا محمود عالم بلیاوی نے 'مولانا عبدالستار معروفی رحمۃ اللہ علیہ حیات وخدمات' کے نام سے یہ کتاب تصنیف کی ہے۔ آج اس کا رسم اجراء جامعہ کے لائیبریری ہال میں عمل میں آیا۔

اس موقع پر حضرت مولانا ضیاء الحق خیرآبادی نے کتاب پر تعارفی کلمات پیش فرمایا۔اسکے علاوہ قرب و جوار سے آئیں ہوئیں علمی شخصیات کے سامنے کئی اسلامی اسکالر نے مولانا معروفی کی حیات وخدمات پر روشنی ڈالی. اس پروگرام کی صدارت کر رہے فخر شیراز ہند مولانا محمد توفیق صاحب قاسمی ناظم جامعہ حسینہ لال دروازہ نے اپنے صدارتی خطاب میں مولانا عبدالستار معروفی صاحب کی جامعہ حسینہ سے جڑی خدمات کے علاوہ انکی علمی ودرسی خدمات پر روشنی ڈالی اور مولانا کے حق میں دعائے مغفرت کی ۔

اس موقع پرحضرت مولانا خطیب الاسلام صاحب استاذجامعہ اسلامیہ مظفر پور حضرت قاری مسیح الرحمن صاحب مئوی حضرت مولانا ومفتی منیراحمد صاحب بلیاوی حضرت مولانا وسیم احمد صاحب شیروانی  سابق استاذ جامعہ حسینہ جونپور حضرت مولانا ضیاء الدین صاحب قاسمی ندوی خیرآبادی حضرت مولانا ضیاء الحق صاحب حضرت مفتی محمد شاھد صاحب قاسمی مولانا انوار احمد قاسمی ۔مولانا مفتی منیر احمد بلیاوی۔مولانا توقیر احمد قاسمی۔مولانا اسعد الحسینی وغیرہ نے شرکت کی۔


واضح رہے اس پروگرام کی نظامت کا کام  مولانا سلمان محمود قاسمی بلیاوی نے بہت خوبصورت انداز میں انجام دیا

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad