تازہ ترین

پیر، 19 ستمبر، 2022

اسپائسی چکن تکہ مصالحہ بریانی!

اجزاء:-
چکن(ڈیڑھ کلو)
چاول (1کلو )
چکن تکہ مصالحہ (1پیکٹ) 
ٹماٹر (3 عدد کٹے ہوئے )
پیاز (4۔5 عدد کٹے ہوئے )
لال مرچ پاؤڈر (حسب ذائقہ )
لونگ (3 عدد)
کٹی لال مرچ(1 کھانے کا چمچ/حسب ذائقہ )
ریڈ فوڈ کلر(1 چائے کا چمچ )
دار چینی ( 2 ٹکڑے )
بڑی الائچی (2 عدد)
کالی مرچ پاؤڈر (1 چائے کا چمچ )
زیرہ (1چائے کا چمچ )
دھنیا پاؤڈر( 1 چائے کا چمچ )
بادیان کے پھول( 2 عدد)
تیز پات پتہ( 2 عدد)
ہلدی (1 چائے کا چمچ )
نمک (حسب ذائقہ )
ثابت کالی مرچ( 6۔5 عدد)
ادرک لہسن کا پیسٹ( 2کهانے کا چمچ)
دہی (1 کپ ) 
گرم مصالحہ پاؤڈر (1 چائے کا چمچ )
آئل (حسب ضرورت )
گارنش کے لیے:
اورنج فوڈ کلر(1 کھانے کا چمچ )
ٹماٹر(2 عدد باریک کٹے ہوئے )
ہری مرچیں(4۔5 عدد باریک کٹی ہوئی )
ہرا دھنیا،پودینہ(حسب ضرورت )
لیمن(3۔4 عدد سلائس میں کٹے ہوئے )

ترکیب :
چکن میں دہی اور تکہ مصالحہ ،لال مرچ پاؤڈر، نمک ، دھنیا پاؤڈر، گرم مصالحہ پاؤڈر، کالی مرچ پاؤڈر، ہلدی پاؤڈر، لہسن ادرک کا پیسٹ اور ریڈ فوڈ کلر شامل کرکے اچھی طرح مکس کریں پھر چکن کو 1 گھنٹے کے لیے میرینیٹ ہونے کے لیے فریج میں رکھ دیں۔اس کے بعد پین میں آئل گرم کر لیں اور میرینیٹ کی ہوئی چکن کو درمیانی آنچ پر پکائیں ۔جب چکن پک جائے تو چولہے سے اتار لیں۔پھر ایک دیگچی میں آئل گرم کر کے اس میں پیاز فرائی کریں پھر اس میں چکن شامل کریں اور ساتھ ہی ٹماٹر، ہری مرچیں ڈال کر پکنے کے لئے رکھ دیں اب اس میں دہی شامل کر مصالحہ اچھی طرح بھون لیں جب چکن تکہ مصالحہ تیار ہو جائے تو چولہے سے اتار لیں۔
اب ایک پتیلے میں چاولوں کے حساب سے پانی ڈال کر بوائل ہونے کے لیے رکھ دیں۔جب 1۔2 ابال آجائیں تو سارے ثابت گرم مصالحے، نمک اور 2 کھانے کے چمچے آئل شامل کریں اور چمچ سے اچھی طرح مکس کریں پھر اس میں بهگوئے ہوئے چاول شامل کر دیں اس کے بعد چاولوں کو ہالف بوائل کر کے چھلنی میں نکال لیں۔اب اسی پتیلے کے پیندے میں تھوڑا سا آئل ڈال کر اس کے اوپر ہالف بوائل کیے ہوئے چاول اور تیار کیا ہوا چکن تکہ مصالحہ شامل کریں اور اسی طرح سارے چاولوں اور چکن تکہ مصالحہ کی تہہ لگا لیں آخر میں ہرا دھنیا، پودینہ، کٹے ہوئے ٹماٹر، ہری مرچیں، لیمن سلائس اور اورنج فوڈ کلر تھوڑے سے پانی میں مکس کر کے ڈال دیں اور 10 منٹ دم پر رکھ دیں۔بہت ہی مزیدار اور لذیذ اسپائسی چکن تکہ مصالحہ بریانی تیار ہے۔اس کے بعد ڈش آؤٹ کر لیں اور رائتہ، سلاد کے ساتھ سرو کریں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad