تازہ ترین

منگل، 20 ستمبر، 2022

مدارس اور علی گڑھ یونیورسٹی کو بم سے اڑا دیا جائے،اشتعال انگیز بیان پر گستاخ یتی نرسنگھانند کے خلاف مقدمہ درج!

مدارس اور علی گڑھ یونیورسٹی کو بم سے اڑا دیا جائے،اشتعال انگیز بیان پر گستاخ یتی نرسنگھانند کے خلاف مقدمہ درج!
کہا تھا یہاں کے بچے مذہبی جنون کے دائرس میں مبتلا ہیں،انہیں علاج کی ضرورت ہے،مہاتما گاندھی پر نکتہ چینی ، بھارت جوڑ و یا تراکونشانہ بنایا ، راہل کو جہادیوں کا ساتھی قراردیا۔

علی گڑھ(یواین اے نیوز20 ستمبر2022)علیگڑھ کے تھانہ گاندھی پارک علاقہ داس کمپاؤنڈ میں گزشتہ روز بھاگوت کتھا کے اختتامی پروگرام کے دوران ملعون مردود سوامی یتی نرسمہانند نے صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے مدارس اور علیگڑھ مسلم یونیورسٹی کے خلاف متنازع بیانات جاری کیا تھا جس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ پروگرام میں یتی نرسنگھانند نے بارود کا استعمال کرتے ہوئے مدرسوں اور علی گڑھ مسلم یو نیورسٹی کو مسمار کر نے کا مطالبہ کیا تھا۔

 یوپی میں جاری مدرسوں کے سروے میں ملعون نے چین کی طرح مدرسوں کو گن پاؤڈر سے اڑانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ مدرسوں کے طلباء مذہبی جنون کے وائرس سے متاثر ہیں اور ان سے کہا کہ وہ اپنے ذہنوں سے مذہبی جنون کو نکال دیں،مدارس اور علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کو دھماکے سے اڑا دیا جائے اور اس میں تعلیم حاصل کرنے والے طلباءکو دماغی علاج کے لیے حراستی مراکز میں بھیج دیا جائے۔
یتی نرسنگھا نے نند نے راہل گاندھی کی بھارت جوڑ و یا ترا کو مذاق قرار دیا ، اس نے کہا کہ راہل جہادیوں کے ساتھی ہیں ، وہ یوپی میں نہیں جیت سکتے تو کیرل چلے گئے، اور وہاں چناؤ لڑا، بھارت جوڑنے کے لیے کانگریس کے پاس تاریخی موقع تھا لیکن گاندھی خاندان نے اسے برباد کر دیا اگر راہل گاندھی بھارت جوڑ نا چاہتے ہیں تو پہلے پاکستان اور بنگلہ دیش جائیں جسے مہاتما گاندھی نے بنایا تھا۔

بتادیں کہ یتی نرسنگھا نند نے گزشتہ سال بھی ہر میدوار میں نفرت انگیز تقریر کی تھی۔اس معاملے میں گرفتاریتی نرسنگھانند کو بعد میں رہا کر دیا گیا تھا۔ملعون نےحضور صلی اللہ علیہ وسلم کی شان اقدس میں بھی گستاخی کی جسارت کی تھی جس کے خلاف ملک بھر میں احتجاج ہوئےتھے۔ حال ہی میں یتی نرسنگانند نے مہاتما گاندھی کے خلاف بھی متنازعہ ریمارکس دیا تھا۔یتی نرسنگا نند نے مہاتما گاندھی پر الزام لگایا تھا کہ وہ ملک میں ایک کروڑ ہندوؤں کے قتل کے ذمہ دار ہیں۔ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ملعون نے علیگڑ ھ مسلم یو نیورسٹی کو اسلام کا مرکز بنایا اور کہا کہ یہی وہ مرکز ہے جہاں سے بھارت کو تقسیم کیا گیا۔

 علیگڑھ ایس پی ( سٹی )کلدیپ سنگھ نے بتایا کہ گزشتہ روز سوامی یتی نرسمہا نند نے علی گڑھ میں ایک مخصوص کمیونٹی سے تعلیمی اداروں پر قابل اعتراض تبصرہ کیا تھا، جس کی وجہ سے سوامی یتی نرسمہانند کے خلاف تھانہ گاندھی پارک میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad