تازہ ترین

منگل، 6 دسمبر، 2022

قرآن و حدیث پر عمل کرکے ہی کامیاب ہوسکتے ہیں مسلمان مولانا مشتاق احمد قاسمی!


                            کانپور (سیف الاسلام)مدرسہ عربیہ مدینتہ العلوم نور گنج پکھرایاں ضلع کانپور دیہات یوپی میں ایک روزہ عظیم الشان، رفعت رسول صلی الله عليه وسلم کانفرنس منعقد ہوئی جس میں نامور علماء نے شرکت کی اور ایمانی بیانات سے سامعین کو مستفیض فرمایا، 
جلسے کی صدارت فرمارہے رہے جناب مولانا مشتاق احمد قاسمی نے کہا کہ ہمارے نبی پاک صلی الله عليه وسلم کی ذات کو بہت رفعت وبلندی عطاء فرمائی ہے اور ایسی بلندی دی جو نہ تو آپ سے پہلے کو کسی کو دی گئی اور نہ ہی بعد میں کسی کو دےگا ہمارے آقا صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کو اللہ نے معراج کی شب عرش پر بلایا اور زمین سے لےکر آسمان تک سیر کرائی ہم سب اس نبی کی امت میں ہیں ہمارے لئے ضروری ہے کہ ہم محنت کرکے اچھا انسان اور بہترین مسلمان بنیں انسان جب محنت کرتا ہے تب اللہ اسکو ترقی دیتا ہے۔

دنیا کے بہت سے کام ایسے ہیں جس میں محنت کرکے انسان ترقی کرتا ہے تو کیا ہمیں مضبوط ایمان والا بننے کے لئے محنت کی ضرورت نہیں ہے، اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں ارشاد فرماتے ہیں کہ جو لوگ ایمان لائے اور نیک عمل کئے نماز قائم کی اور زکوٰة ادا کیا تو انکے لئے انکے رب کے پاس بدلہ ہے ایسے بندوں کو اللہ کامیاب کرےگا اور کبھی نہ ختم ہونے والی مسرتیں اور راحتیں  عطاء کرےگا ان پر تونہ کوئی ڈر ہوگا اور نہ وہ غمگین ہونگے ہمیں اور آپکو قرآن کریم سے جڑ کر حدیث رسول سے جڑ کر اسلامی احکام سے جڑ کر اپنی زندگی گزارنا ہے جنہوں نے اپنے آپکو قرآن سے جوڑا اللہ انکا نام ہمیشہ کے لئے بلند کردیا جنہوں نے اپنے آپکو حدیث رسول سے جوڑا اللہ نے انکا مقام بلند کردیا ہمیں اور آپکو قرآن وسنت پر عمل کرنا ہے تبھی ہم کامیاب ہونگے ۔
مولانا محمد نعمت اللہ راجپوری نے خطاب فرماتے ہوئے کہا کہ اللہ نے جیسی رفعت وبلندی اپنے محبوب کو عطاء کی ایسی رفعت وبلندی کسی کو عطاء نہیں کی آپکے مقام کو اللہ نے بہت بلند کیا ہے انکی بلندی کا یہ عالم کہ جب اللہ نے انبیاء سابقین کو آسمانی کتابیں دی تو خواص مقامات پر انکو بلایا لیکن محبوب صلی اللہ کو جب اللہ نے قرآن دیا تو کہیں بلایا نہیں بلکہ جہاں محبوب موجود رہے وہیں قرآن کریم کی آیات کو جبریل امین کے ذریعہ بھیج دیا ،مفتی محمد شاہد قاسمی نے بھی خطاب کیا پروگرام کی نظامت مولانا عبدالماجد قاسمی نے کی مولانافضل رب قاسمی اور محمد تابش اور محمد ثانی نے نعت پاک کا نذرانہ پیش کیا، حافظ محمد نعیم صاحب سیف الاسلام مولانا محمد خالد صاحب قاسمی مولانا عبدالواجد قاسمی حافظ محمد احسان الحق صاحب مفتی رشدان ندوی خواص طور سے شریک رہے ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad