تازہ ترین

ہفتہ، 11 نومبر، 2017

ممتازپی جی کالج میں یوم تعلیم کی مناسبت سے تقریب کا انعقاد


ممتازپی جی کالج میں یوم تعلیم کی مناسبت سے تقریب کا انعقاد
لکھنؤ(یواین اےنیوز11نومبر2017)ممتاز پی جی کالج میںیوم تعلیم کی مناسبت سے آج تعلیمی بیداری کے موضوع پر ایک نشست کا انعقاد کیا گیا جس میں ملک کے پہلے وزیر تعلیم مولانا آزادکے یوم پیدائش کو بطور یوم تعلیم منایاگیا اس موقع پر کالج کے طلباء وطالبات کے درمیان اظہار خیال کرتے ہوئے کالج کے منیجر جناب ظفریاب جیلانی صاحب نے کہا کہ مولانا آزادکے تعلیمی نظریات وافکار کی بدولت ہندوستانی مسلمانوں کو حوصلہ ملا۔مولانا نے اپنی پوری زندگی نوجوانوں میں جدوجہد اور ترقی کرنے کا جوش پیدا کرنے کے لئے وقف کر دی اور اسی خواب کی تکمیل میں اپنی پوری زندگی صرف کر دی ،انہوں نے ہندو مسلم اتحاد کے قیام کے لئے آزادی پر کسی طرح کا سمجھوتہ کرنے کو تیار نہ ہوئے۔کالج کے پرنسپل پروفیسر عتیق احمد فاروقی نے ہائر ایجوکیشن ،اور ٹیکنالوجی و سائنس کے میدان میں ان کی خدمات کو سراھتے ہوئے کہا کہ ملک میں پہلی بار انکی کوشش سے ۱۹۵۱ ء میں کھڑک پور انسٹی ٹیوٹ آ ف ہائر ٹکنالوجی کا قیام عمل میں آیا۔مولانا نے تعلیم کے میدان میں ترقی کے لئے اپنا بنیادی نظریہ پیش کرتے ہوئے یہی کہا تھا کہ صحیح طور پر آزادانہ اور انسانی قدروں سے پھر پور تعلیم ہی لوگوں میں تبدیلی لاسکتی ہے ۔مجلس منتظمہ کے سینئر رکن عالی جناب ڈاکڑ ضمیر صاحب نے مولانا آزاد کے خیالات و افکار کا جائزہ پیش کرتے ہوئے طلباء کو تاکید کی کہ آپ عہد کریں کہ اپنے اندر تخلیقی صلاحیتوں کو پیدا کریں۔اور ملک وملت کے لئے مفید بنیں۔ڈاکڑ فردوس جہاں صاحبہ شعبہ صدر اردو نے طلباء کی شخصیت کو نکھارنے کے لئے بڑی اہم باتیں کیں اور بتایا کہ ملک وملت کی تعمیر کے لئے آپ نوجوان آگے آئیں،اور ملک سے نفرت بدامنی کا ماحول ختم کریں۔کالج میں متعدد سالوں سے قومی یوم تعلیم منایا جارہا ہے ،اس پروگرام کی ترتیب میں آرگنائزر صدر شعبہ ہندی ڈاکڑ عبدالرحیم صاحب نے بھرپور انداز سے مولانا کی حیات وخدمات کا ذکر کیا،نائب کوآڈینیڑ ڈاکڑ محمد سلمان خاں نے ملک کی تعلیمی پالیسی میں مولانا کے اہم کردار کا ذکر کرتے ہوئے کہا یونیورسٹی گرنٹ کمیشن،میڈیکل ایسوسی ایشن اور ملک میں بہت سے ایسے ادارے قائم کئے جن کے ذریعہ ملک کے نوجوانوں کو بیدار ہونے کا موقع ملا۔اس موقع پر کالج کے متعدد طلباء نے مولانا کے تعلیمی افکار ونظریات پر اپنے خیالات پیش کئے ،یہ اطلاع میڈیا سیل کے انچارج ڈاکٹر محمد سلمان خان نے دی۔ 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad