تازہ ترین

پیر، 11 دسمبر، 2017

کھیتا سرائے میں عید ملادالنبی کا نکلا جلوس


کھیتا سرائے میں عید ملادالنبی کا نکلا جلوس
 


جونپور ۔رپورٹ اسماعیل عمران جون پور (یو این اے نیوز11دسمبر 2017
كھیتا سرائے شہر کے شھیدی چوک واقع جلسہ گاہ سے مدرسہ اعجاز العلوم کے طلباء نے اتوار کو دیر شام نعت پاک پڑھ کر جلوس عید ملادالنبی نکالا. عید میلادالنبی کے پیش نظر انجمنوں نے پورے نگر کو دلہن کی طرح سجایا.
جلوس دیر شام چوراہا پرانی بازار ہوتے ہوئے مین روڈ کیطرف بڑھا انجمن اعجازیہ انجمن نور خدا انجمن غلامان رسول كیراكت، انجمن معینہ خواجر پور انجمن محمدیہ وغریب نواز شرپور نے جلوس میں شامل ہوکر نعتیہ کلام پیش کیا اور میزبان انجمنوں کی طرف سے ایوارڈ قبول کیا. اکھنڈ رجب علی استاداکھنڈ فتح مستعین استاد اکھنڈ نورانی جونپور اور مقامی اکھنڈ بھلائی شاہ مرحوم اجو۔ اور رونق اسلام نے بھی اپنے بہترین کھلاڑیوں کے ذریعے اپنی فنکاری کا زبردست مظاہرہ کیا. رات میں جلوس جلسہ گاہ پہنچ کر جلسہ گاہ میں ہورہے بیان کو بھی سنا ۔ جلسہ کا آغاز قاری جلاالدین کی خوبصورت آواز سے قرآن مجید کی تلاوت سے ہوا مولانا محمد فاروق صاحب نے بحیثیت مقرر خصوصی شرکت کرتے ہوئے سیرت نبوی پر بہت جامع بیان کیا وہیں پر سراج احمد اور مبارک نے اپنی نغمہ بھری آواز سے نعتیہ کلام پیش کیا۔ جلسے کی نظامت سید طاہر نے کی ا س موقع پر مولانا شکیل احمد،نگر پنچایت صدر وسیم احمد سرفراز احمد، غفران احمد، اعجاز احمد احمد سلمانی۔ سلیم، فیصل ،وغیرہ خاص طور سے موجود رہے

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad