تازہ ترین

بدھ، 15 جنوری، 2020

مجاہد حسنین حبیبی کے اعزاز میں استقبالیہ مجلس

کانپور/سیف الاسلام مدنی(یواین اے نیوز 15جنوری2020)آج مدرسہ عربیہ مدینتہ العلوم محلہ نور گنج پکھرایاں ضلع کانپور دیہات یوپی میں معروف ومشہور ناظم معاشرہ جناب مجاہد حسنین حبیبی کی تشریف آوری ہوئی واضح رہے برسوں قبل کانپور دیہات کا علاقہ کفروشرک بدعات وخرافات کی تاریکی میں ڈوبا ہواتھا!علم دین کی شمع بجھی ہوئی تھی قدم قدم پر بدعات کا فروغ تھا مذہب بیزاری عام تھی ایسے وقت میں علاقہ کے مشہور معروف عالم دین مولانا مشتاق احمد قاسمی دامت برکاتہم نے عارف باللہ جناب قاری سید صدیق احمد صاحب باندوی علیہ الرحمۃ کے مشورہ اوردعاؤں سے پکھرایاں کے بیابان علاقے نورگنج میں مدرسہ عربیہ مدینتہ العلوم کا سنگ بنیاد رکھا اللہ کی مدد شامل حال ہوئی اور اس ادارے نے بہت کم مدت میں ترقی کی اور پورے علاقے کے اندر علم دین کی شمع روشن کی سیکڑوں حفاظ علماء قراءکرام ادیب اور صحافی اس مدرسے کی چہار دیواری سے باہر نکلے۔

 اور قوم وملت کی تعمیر وترقی میں نمایاں کردار ادا کیا مجاہد حسنین حبیبی نے بھی اپنی تعلیمی سفر کا آغاز اسی مدرسے سے کیا اور حفظ کی بھی تعلیم حاصل کی اور اپنی خداداد صلاحیتوں کو بروئے کار لاکر پورے ملک کے اندر شہرت حاصل کی بڑے بڑے علماء کی دعائیں لی بزرگوں کی خدمت کی اور ملکی سطح پر نام ونمود رکھنے کے بعد بھی تواضع انکساری عاجزی اور ایثار بڑوں کا ادب اور چھوٹوں پر شفقت انکے دل کے اندر جاگزیں ہے! آج مدتوں کے بعد مجاہد حسنین حبیبی پکھرایاں کی سرزمین پر اپنے مادر علمی اور اساتذہ کرام سے ملاقات کرنے اور انکی دعائیں لینے کے تشریف لائے انکے استقبال میں ایک محفل منعقد کی گئی  جس میں مجاہد حسنین حبیبی نے اپنے تأثرات اور احساسات  کچھ یوں بیان کئے کہ یہی وہ جگہ ہے جہاں سے میں نے اپنی تعلیمی سفر کا آغاز کیا تھا، آج میں یہاں آکر پرانی یادوں میں کھوگیا، میرے محسن و مشفق استاذ مکرم مولانا مشتاق احمد قاسمی دامت برکاتہم جنکی تعلیم وتربیت کا نتیجہ ہے اور جنکی دعاؤں کے سایہ میں میں پورے ملک کے اندر جاتا ہوں اور حتی الوسع قوم کی خدمت کے لئے کوشاں رہتا ہوں۔

ایک مدت سے خواہش تھی کہ علم و آگہی کے اس چمن میں جہاں میں نے لڑکھڑاتی ہوئی زبان سے بولنے کی شروعات کی اور دھیرے دھیرے اتنی تیز چلنے لگا، جیسے مدتوں سے منزل کی تلاش میں کسی پیادہ پا کو سواری میسر آجائے، اللہ اس مدرسے کو دن رات ترقی عطا فرمائے اور اساتذہ کرام کی عمر دراز فرمائے مفتی شاہد قاسمی نے انکا تعارف پیش کیا اور کہا کہ ہمارے لئے بڑی خوش نصیبی کی بات ہے، کہ ہمارے درمیان وہ شخصیت موجود ہے، جس نے اسی ادارے سے اپنی تعلیمی سفر کا آغاز کیا اور پھر پورے ملک کے اندر اپنی صلاحیتوں کے جوہر منوائے وہ ہمارے درمیان موجود ہیں اور میں سمجھتا ہوں کہ انکا تعارف کرانے کی چنداں حاجت نہیں وہ اپنی ذات میں ایک انجمن ہیں، اور اہل مدارس یا اردو زبان و ادب سے تعلق اور ذوق رکھنے والا طبقہ بخوبی جانتا ہے، مجھے خوشی ہے کہ آج جب وہ شہرت اور عزت کی بلندی پر ہیں انہوں نے اپنی مادر علمی کو یاد رکھا ہے،ہم شکر گزار ہیں جناب خالد منتری صاحب کے بھی کہ وہ مجاہد صاحب کو اپنے  ہمراہ لےکر یہاں تشریف لائے، اس موقع پر جناب حافظ سیف الاسلام مدنی مولانا عبد الماجد قاسمی حاجی عقیل احمد صدیقی حافظ نعیم صاحب عرفانی جناب حافظ احسان الحق صاحب نے بھی مجاہد حبیبی کا استقبال کیا اور محبتیں پیش کی

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad