تازہ ترین

جمعرات، 23 جنوری، 2020

مولوی منشی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان!کیمروں سے ہوگی طلباء کی نگرانی،صرف79 مدرسوں پر ہی۔۔

 لکھنؤ ( یو این  اے نیوز 24 جنوری 2020)یوپی بورڈ کے طرز پر ، منشی مولوی (سیکنڈری) ، عالم  (سینئر سیکنڈری) ، کامل اور فاضل کے امتحانات کرانے  کے لئے تیاری کی جارہی ہیں ۔شہر کے چھ گرانٹ مدرسوں کو امتحانی سینٹر بنا دیا گیا ہے۔  یہاں پر 25 فروری سے کیمروں کی نگرانی میں  مدرسہ بورڈ کے امتحانات ہوں گے۔امتحانات 5 مارچ تک جاری رہیں گے۔ اس بار سیکنڈری ایجوکیشن کونسل کے ساتھ ہی منشی مولوی ، عالم  ، کامل اور فاضل کے امتحانات ہونے ہیں۔اسی لیے ضلع اقلیتی بہبود افسر (ڈی ایم او) نے  اپنی اپنی  تیاریاں  شروع کردیں ہیں۔

بورڈ کی گارڈ لائن کے مطابق ،  امتحانات  کے سینٹر بنانے کےلئے  شہر کے چھ سبسڈی والے مدرسوں کا انتخاب کیا گیا ہے۔  ان مراکز میں 79 مدرسوں کے بچے امتحانات دیں گے۔  پہلی شفٹ میں 2239 اور دوسری شفٹ میں 2265 امیدوار ہوں گے۔نقل سے پاک  امتحان کرانے کے لئے ضلعی سطح پر دو کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گی۔کمیٹی میں ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ چیئرمین ہوں گے ، جبکہ سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس ، ڈسٹرکٹ بیسک ایجوکیشن آفیسر اور ڈی ایم او کمیٹی کے ممبر ہوں گے۔

یہ ہونگے امتحان دینے کے مرکز دارالعلوم عثمانیہ ، درگاگنج کاکوری مدرسہ الفردوس رحمانی اسکول ، ڈوبگگا مدرسہ جامعہ عربیہ مخزن العلوم ، چوک مدرسہ ارم ماڈل نسوان اسکول ، بارود خانہ مدرسہ آئیڈیل گرلز اسکول ، اندرا نگر مدرسہ دارالعلوم وراسیہ، گومتی نگر ڈی ایم او بلینڈ کمار  دویدی نے کہا کہ اس بار یوپی بورڈ کی طرز پر مدرسہ کے امتحانات کراۓ جانے کی  تیاری کی جارہی ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad