تازہ ترین

منگل، 21 جنوری، 2020

یواین اے نیوز کے چیف ایڈیٹر ریحان اعظمی کو صدمہ!

اعظم گڑھ (یواین اے نیوز 21جنوری2020) موت سے کس کو رستگاری ہے،اج ہماری تو کل تمہاری باری ہے۔ انتہائی افسوس سے ساتھ یہ اطلاع دی جارہی ہے کی یواین اے نیوز کے چیف ایڈیٹر ریحان اعظمی کے چچا زاد بھائی جاوید عرف ننہو صاحب کو دل کادورہ پڑنے سے 20جنوری کی رات قریب گیارہ بجے انتقال ہوگیا،انا للہ وانا الیہ راجعون۔ اطلاع کے مطابق موصوف ابھی چند دن پہلے ہی ممبئی سے اپنے گاؤں نوادہ تشریف لائے تھے۔

آپ کو بتادیں کی اس سے ایک ہفتہ پہلے ریحان اعظمی کے دوسرے چچا زاد بھائی خالد صاحب کا ممبئی میں ہارٹ اٹیک سے انتقال ہوگیا تھا۔دونوں لوگوں کی یکے بعد دیگرے  موت سے اہل خانہ ہی نہیں بلکہ پورا گاؤں صدمے میں ہے۔ اہل خانہ میں پانچ بیٹے ،بیوی،اور تین بھائی تین بہنیں موجود ہیں۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے آمین۔ اور اہل خانہ کو صبرِ جمیل عطا فرمائے آمین۔
نوٹ:-نماز جنازہ بعد نماز عصر نوادہ گاؤں پھولپور اعظم گڑھ میں ہی ادا کی جائے گی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad