تازہ ترین

اتوار، 9 فروری، 2020

جمعیتہ علماء ہند نے ہر محاذ پر ملک وملت کی تعمیر وترقی کے لئے کام کیا ہے:مفتی ظفر

رپورٹ۔حافظ ذاکر.مین پوری ۔(یو این اے9فروری 2020)تحریک آزادی میں قائدانہ کردار نبھانے والی مسلمانوں کی سب سے قدیم اور فعال تنظیم جمعیۃ علماء ہند کی ممبر سازی مہم 31مارچ2020تک جاری رہے گی وسط ژون کے جنرل سکریٹری مفتی ظفر احمد قاسمی نے ژون میں آنے والے اضلاع کے ذمہ داران سے اپیل کی کہ ممبر سازی مہم کو منظم انداز میں چلا کر گھر گھر جمعیتہ علماء ہند کا پیغام پہونچایئں اور اپنی تنظیم کو مستحکم کریں

 اس سلسلے میں ایک وفد مفتی ظفر احمد قاسمی جنرل سکریٹری وسط ژون مولانا ذوالفقار نقشبندی نائب ضلع صدر فرخ آباد ومفتی منتظر قاسمی حافظ عبد الخالق صاحب حافظ وحید الزماں وغیرہ پر مشتمل ضلع کاسگنج وضلع میں پوری کا دورہ کرے گا اور وہاں پر ممبر سازی مہم کا جائزہ لے گا اور دیگر اضلاع میں ہنگامی دورہ کیا جائے گا 

اس سلسلے میں مختلف اضلاع کے عہدے داروں سے رابطہ کیا جارہا ہے جمعیتہ علماء ہند نے ہر محاذ پر ملک وملت کی تعمیر وترقی میں قائدانہ کردار ادا کیا ہے ابھی سی اے اے اور این آر سی پر احتجاج میں پولیس کے ذریعے شہید ہونے والوں کے ورثاء کے ساتھ اظہار ہمدردی کرتے ہوئے جمعیتہ علماء نے ایک ایک لاکھ کی چیک تقسیم کیں اور قانونی مدد بھی کی جارہی ہے

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad