تازہ ترین

اتوار، 9 فروری، 2020

دارالعلوم دیوبند کا بڑا اعلان آئندہ کسی بھی سرکاری دفتر یا گیسٹ ہاؤس کی میٹنگ میں اب شرکت نہیں کرسکتے مہتمم دارالعلوم دیوبند۔

دیوبند:رپورٹ۔دانیال خان (یو این اے نیوز 9 فروری 2020)مسلسل تنقید کا شکار دارالعلوم انتظامیہ نے ایک اہم میٹنگ کا انعقاد ادارہ کے مہمان خانہ میں کیا۔جس میں استاذ حدیث دارالعلوم دیوبند مولانا سید ارشد مدنی،مہتمم ادارہ مولانا ابوالقاسم نعمانی بنارسی،نائب مہتمم مولانا عبدالخالق مدراسی سمیت اساتذہ دارالعلوم نے شرکت کی۔میٹنگ میں متفقہ طور پر یہ فیصلہ لیا گیا کہ آئندہ اگر انتظامیہ کی جانب سے کسی میٹنگ کا انعقاد کسی سرکاری دفتر یا گیسٹ ہاؤس میں کیا جاتا ہے اور اس میں مہتمم دارالعلوم کو بلایا جاتا ہے

 تو وہاں پر ادارے کے مہتمم مولانا مفتی ابوالقاسم نعمانی بنارسی شرکت نہیں کریں گے،دارالعلوم کے ذمہ داران نے متفقہ طور پر اس بات کا فیصلہ لیا اور کہا کہ اب اگر کسی وجوہات کی بنیاد پر میٹنگ میں شرکت کرنی بھی پڑی تو مہتمم موصوف کے نمائدے کے طور پر شرکت ہوگی بذات خود مہتمم ادارہ میٹنگ میں شرکت نہیں کریں گے۔واضح ہو کہ عوام و خواص میں مہتمم ادارہ مولانا مفتی ابوالقاسم نعمانی بنارسی کی میٹنگ میں شرکت کو لیکر بہت ناراضگی تھی

 اور عوام کے ساتھ ساتھ طلبہ مدارس بھی یہ کہ رہے تھے کہ دارالعلوم دیوبند حکومت کے ماتحت کوئی ادارہ نہیں ہے تو پھر آخر کیا وجہ ہے کہ مہتمم ادارہ اس میں شرکت کرتے ہیں،آج دارالعلوم کی انتظامیہ نے عوام کے جزبات کا احترام کرتے ہوئے یہ فیصلہ لیا کہ اب سے کسی بھی سرکاری دفتر یا گیسٹ ہاؤس میں کی گئی انتظامیہ کی میٹنگ میں مولانا مفتی ابوالقاسم نعمانی بنارسی شریک نہیں ہوں گے۔

واضح ہو کہ انتظامیہ کی جانب سے گزشتہ دنوں ایک میٹنگ کا انعقاد پی ڈبلو ٹی گیسٹ ہاؤس میں کیا گیا تھا جس میں مولانا مفتی ابوالقاسم نعمانی بنارسی کی رائے کو بیان بنا کر عمومی بیان میں تبدیل کر دینے سے جو غلط فہمیاں پیدا ہوئی تھی ان کا مہتمم دارالعلوم نے کچھ ہی گھنٹوں میں اطمینان بخش ازالہ کردیا مزید دارالعلوم نے ملک بھر میں جاری جمہوری احتجاج کی باقاعدہ حمایت کرتے ہوئے طلبہ اور ہندوستانی عوام کے جذبات کو سراہا اور فوراً اپنے موقف کی مثبت اور قابل قبول وضاحت دے کر سبھی کا دل جیت لیا۔

1 تبصرہ:

Post Top Ad