تازہ ترین

ہفتہ، 7 مارچ، 2020

١٠ مارچ کو ہولی والے دن شراب کی دکانیں بند رہے نگی:ڈی،ایم

بھوگاؤں،مین پوری:حافظ محمد ذاکر(یواین اے نیوز 7مارچ2020)ضلع مجسٹریٹ مہندر بہادر سنگھ نے ایکسائز ایکٹ 1910 کے شق 59 میں حاصل کردہ اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے 10 مارچ کو ہولی تہوار کے مد نظرضلع کے تمام دیسی شراب، غیر ملکی شراب بیئر، بھنگ،وغیرہ نشہ آور اشیاء کی تمام دکانوں کو بند رکھنے کا حکم دیا ہے۔

مسٹر سنگھ نے تمام لائسنس دہندگان کو ہدایت کی ہے کہ اس حکم پر سختی سے عمل کرتے ہوئے ہولی کے تہوار پورے جوش و جذبے اور امن امان کے ساتھ منائیں۔اور 10 مارچ کو تمام ممنوعہ مذکورہ منشیات کی دکانیں بند کرنا یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ اس پابندی کےلئے لائسنس دہندگان کو معاوضہ وغیرہ کی ادائیگی نہیں ہوگی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad