تازہ ترین

ہفتہ، 7 مارچ، 2020

گولڈن ٹیمپل ایکسپریس کو دیوبند ریلوے اسٹیشن پر روکنے کا مطالبہ

دیوبند:دانیال خان(یواین اے نیوز 7مارچ2020)دیوبند مظفر نگر سے دیوبند تک ڈبل ریلوے لائن کا افتتاح کرنے پہنچے ڈی آر ایم دہلی منڈل کو یوا پنجابی کلب کے ممبران نے میمورنڈم دیکر گولڈن ٹیمپل ایکس پریس 12903-12904کا اسٹاپیج دیوبند ریلوے اسٹیشن پر کرنے کی مانگ کی۔ریلوے اسٹیشن پر ڈی آر ایم سکھمال جین کو سونپے میمورنڈم میں کلب عہدہ داران نے کہا کہ دارالعلوم دیوبنداور شری ترپور ماں بالا سندری دیوی مندر کے سبب یہاں ملک و بیرون ملک سے مسافروں کا آنا جانا لگا رہتا ہے۔

دیوبند سے روزانہ گزرنے والی گولڈن ٹیمپل ایکس پریس میں سفر کرنے کے لئے مسافروں کو 35کلومیٹر کے فاصلہ پر مظفر نگر یا 45 کلو میٹر کے فاصلہ پر سہارنپور جانا پڑتا ہے۔جس کے سبب عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ڈی آر ایم نے مطالبات پر سنجیدگی سے غور و خوض کرنے کی یقین دہانی کلب ممبران کو کرائی۔اس دوران گرجوت سنگھ سیٹھی،بالیندر،راجیش،ہیمنت،بلجیت،وپین اور روی ہورا وغیرہ موجود تھے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad