تازہ ترین

منگل، 17 مارچ، 2020

پولیس نے فائنانس ملازم سے لوٹی گئی رقم کا انکشاف کیا

دیوبند:دانیال خان(یواین اے نیوز17مارچ2020)بائک سوار تین بدماشوں کے ذریعہ فائی نینس ملازم کو دہشت زدہ کر لوٹی گئی 45ہزار روپئے کی لوٹ کی واردات کا پولیس نے آج تین ماہ بعد خلاصہ کر دیا،پولیس نے لوٹ کی واردات میں شامل تینوں ملزمان کو گرفتار کرتے ہوئے ان کے پاس سے طمنچے اور زندہ کارتوس برآمد ہونے کا دعوہ کیا ہے پولیس نے پکڑے گئے ملزمان کو جیل بھیج دیا ہے۔

پیر کے روز پولیس نے مخبر کی اطلاع پر گاؤں علی پور کے نزدیک سے محلہ سرائے کے رہنے والے دیپک،گاؤں املیہ کے دیپک اور گاؤں ٹھوکر پور کے روی کو حراست میں لے لیا،پولیس پوچھ تاچھ میں ملزمان نے جرائم کے کئی معاملوں میں شامل ہونے کی بات قبول کی ہے۔کوتوالی انچارج یگھ دت شرما نے بتایا کہ پکڑے گئے بدمعاش شاطر مجرم ہیں جن کے پاس سے طمنچے اور زندہ کارتوس برآمد کئے گئے ہیں،جن کو پوچھ تاچھ کے بعد جیل بھیج دیا گیا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad