تازہ ترین

اتوار، 29 مارچ، 2020

حرم مکی شریف میں ایک دن میں ایک امام اور دو موذن ڈیوٹی پر مامور

ریاض ۔(یو این اے نیوز 29 مارچ 2020)   حرم مکی شریف میں امام اور موذنوں کی ڈیوٹی اوقات کار میں تنظیم نو کی منظوری دی گئی ہے۔ نئے اوقات کار کےمطابق حرم میں روزانہ ایک امام اور دو موذن ڈیوٹی انجام دیں گے۔

سبق ویب سائٹ کے مطابق حرمین شریفین انتظامیہ کے سربراہ شیخ ڈاکٹر عبد الرحمن السدیس نے کورونا وائرس کے انسداد کے لیے کی جانے والی کوششوں کے پیش نظر حرم مکی شریف میں عملے کی آمد رفت محدود کرنے کی منظوری دی ہے۔
حرم مکی شریف انتظامیہ کی طرف سے جاری اعلامیہ میں کہا ہے کہ ’

حرم مکی شریف میں آمد ورفت کو محدود رکھنے کے لیے فیصلہ کیا گیا ہے کہ ایک دن میں ایک امام تمام جماعتوں کی امامت کریں گے جبکہ دو موذن اذان دیں گے‘۔


انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’اس طرح ایک دن کی نمازوں کی امامت کے لیے کئی اماموں کو حرم آنے اور جانے کی ضرورت نہیں ہوگی‘۔انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’امام اور موذنوں کا جدول جاری کیا جائے گا، اس کا فائدہ یہ ہوگا کہ حرم میں ایک طرف عملے کی آمد روفت محدود ہوگی تو دوسری طرف اماموں اور موذنوں کی باری کئی دن بعد ہوگی۔ اردو نیوز کے ان پٹ کے ساتھ

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad