تازہ ترین

منگل، 24 مارچ، 2020

جونپور میں کورونا وائرس سے متاثر کون ہے سعودی عرب سے آنے والا نوجوان؟ پڑھیں پوری تفصیل۔

جونپور۔اسماعیل عمران(یو این اے نیوز 23مارچ 2020)  شہر کوتوالی تھانہ حلقہ کے محلہ فیروز شاہ پور رہائشی سعد بن اثرف 15مارچ کو سعودی عرب سے عمرہ کرکے لوٹا تھا ،اسکی فلائٹ لکھنؤ تک تھی ،وہاں سے بذریعہ ورونا ٹرین سے جونپور سٹی اسٹیشن پر پہنچا دیر رات گھر میں آیا ، اطلاع کے مطابق 17مارچ کے روز سعد کے محلے میں ایک شخص کی موت ہوگئی تھی ۔جنکی تدفین میں سعد بھی شامل ہوا تھا ،اس موقع پر محلے کے لڑکوں نے اس کو دیکھ کر کہا تمہاری طبیعت  ٹھیک نہیں ہے۔تمکو جیسے کرورنا ہوا ہو؟ ۔اس طرح کی باتیں وہاں پر موجود لڑکوں نے سعد سے کہیں لیکن پھر بھی اس پر اسنے کوئی توجہ نہیں  دی ۔سی ایم او ڈاکٹر رام جی پانڈے نے بتایا کہ جب ہمیں اسکی خبر ملی تو سعد کو اسکے گھر سے لاکر ضلع صدر اسپتال میں بنے آئی سولیشن وارڈ میں بھرتی کرکے اسکا نمونہ لیکر جانچ کے لئے بھیجا تھا۔

آج 23مارچ کو رپورٹ آنے سے کرونا وائرس مثبت پایا گیا ہے۔اس رپورٹ کے بعد ضلع انتظامیہ حرکت میں آگیا۔ ڈی ایم دنیش کمار سنگھ نے ضلع کو لاک ڈاؤن کرنے کا حکم دے دیا ہے ۔ڈی ایم نے کہا ضلع میں ایک کرونا وائرس کا  کیس مثبت پایا گیا جس کو مدنظر رکھتے ہوئے ریاست اترپردیش کی انتظامیہ کی طرف ضلع کو لاک ڈاؤن کرنے کا حکم ملا ہے ۔ڈی ایم نے پولیس کپتان اشوک کمار کو حکم دیا ہے کہ سرحد پر پولیس فورس تعینات کرنے کے ساتھ ساتھ ضلع کی سرحدوں کو سیل کرادیں۔وہیں پر ضلع کلکٹر نے نگر پالیکا اور فائر بریگیڈ افسران کو حکم دیا ہیکہ محمد سعد بن اثرف 30 سالہ کے گھر سے 01 کلو میٹر کے اندر آنے والے علاقوں کو سینٹائز کرتے ہوئے لوگوں کو گھر ہی میں رہنے کا حکم دیں۔

کورونا نوڈل افسر آر کے سنگھ کو حکم دیا گیا کی میڈیکل ٹیم لیکر محمد سعد بن اشرف کے گھر کے سبھی لوگوں کا نمونہ لیکر جانچ کرائیں۔شہر مجسٹریٹ سریندر ناتھ مشرا کو اس معاملے کی مانیٹرنگ کرنے کا حکم دیا گیا ہے ۔اہل خانہ کے نمونہ کے جانچ کے تعلق سے یو این اے نیوز کے نمائندہ نے سعد کے دوست سے بات چیت کی اور پوچھا کیا سعد کے گھر کے لوگوں کا نمونہ لیکر جانچ کے لئے بھیج دیا گیا ہے تو انھوں نے کہا ہاں ۔وہیں فیروز شاہ پور محلے میں کرونا وائرس کیس کی رپورٹ مثبت آنے سے ہڑکم مچ گیا ہے ۔لوگ ڈرے ہوئے ہیں ۔واضح رہے ضلع میں کرونا وائرس کا یہ پہلا کیس ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad