تازہ ترین

اتوار، 8 مارچ، 2020

خانقاہ رشیدیہ میں پچیسواں جلسہ دستار بندی ١٠ مار چ کو

مین پوری:حافظ محمد ذاکر(یواین اے نیوز8مارچ2020)خانقاہ رشیدیہ(بڑی خانقاہ)آگرہ روڈ مین پوری میں جلسہ رحمت عالم کانفرنس وجلسہ دستاربندی ١٠ مار چ برو ز منگل بعد نماز عشاء منعقد ہوگا، سجادہ نشین حاجی عبد الرحمن خان چشتی عرف ببلو میاں نے بتایا کہ دس مارچ بروز منگل بعد نماز عشا ء جلسہ رحمت عالم کانفرنس اور جشن دستار بندی اپنی سابقہ شاندار روایات کے ساتھ منعقد کیا جائیگا۔ جس کی صدارت ہندوستان کے مشہور پیر طریقت گلزار برکاتیت سید نجیب حیدر صحاب قبلہ برکاتی سجدہ نشین خانقاہ برکاتیہ مارہرہ شریف فرمائیںگے۔اس کانفرنس میں شہزادہ مخدوم غوث اعظم حضرت علامہ مولانا سید شاہ محمد مجاہد اشرف جیلانی صاحب کچھوچھہ سے تشریف لائیںگے۔اس عظیم الشان رحمت عالم کانفرنس کی نظامت کے لئے عالمی شہرت یافتہ مبلغ مولانا ڈاکٹر محمد احمد نعیمی صاحب لیکچرر ہمدرڈ یونیورسٹی نئی دہلی فرمائیںگے۔

نعت خوانی کے لئے شہنشاہ ترنم حضرت سلمان رضا صاحب صاحب بریلی شریف سے تشریف لارہے ہیں۔ خطیب الہند حضرت علامہ اور مولانا الحاج محمد سرور رضا خان صاحب خطیب علی گڑھ سے تشریف لائیںگے۔ان کے علاوہ دیگر مقامی و بیرونی علمائے کرام کی شرکت ہو گی۔سجادہ نشین حاجی عبد الر حمان خان (ببلو میاں) کی پرستی وآشو میاں کی نگرانی واساتذہ کی سخت محنتوں سے امسال جامعہ رشیدیہ سے حفظ قرآن مکمل کر نے والے سات طلباء حافظ محمد آصف سیتا پوری،شمش الحسن سیتاپوری،محمد حسان رضا سیتا پوری،معراج عادل سیتا پوری،محمد نور عالم سیتا پوری،محمد آصف رضا سیتا پوری،و محمد شاہنواز مین پوری کی بابر کت علمائے کرام کے دست مبارک سے دستار بندی کی جائیگی۔اس عظیم اشان کانفرنس میں سجادہ نشین حاجی عبد الرحمٰن نے بلا تفریق مذہب و ملت شرکت کی اپیل کی ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad