تازہ ترین

جمعرات، 5 مارچ، 2020

این پی آر کے تحت اعداد شمار حاصل کرنے آئی ٹیم کو لوگوں نے کھدیڑا

دیوبند:دانیال خان(یواین اے نیوز5مارچ2020)معاشی سروے کرنے آئی ٹیم کی لوگوں نے پرزور مخالفت کرتے ہوئے ٹیم کو واپس لوٹنے پر مجبور کر دیا۔لوگوں کا الزام تھا کہ مزکورہ ٹیم محلوں میں این پی آر کے تحت اعداد و شمار جمع کرنے کے لئے آئی ہے،ہنگامہ کی اطلاع پر پہنچی پولیس نے لوگوں کو سمجھا بجھا کر خاموش کیا اور سروے ٹیم کو بحفاظت باہر نکالا۔الزام ہے کہ مزکورہ افراد کئی دنوںسے محلوں میں گھوم رہے ہیں۔اطلاع کے مطابق محلہ کولہا بستی میں ایک نوجوان اور دو لڑیاں جن سویدھا کیندر کی جانب سے معاشی سروے کے لئے محلے میں پہنچی تھی،جیسے ہی ٹیم نے محلے لوگوں سے ان کے آدھار کارڈ اور دیگر کاغزات مانگنے شروع کئے تو لوگوں کو شک ہوا کہ یہ ٹیم این پی آر کے تحت معلومات یکجہ کر رہی ہے جس کے سبب محلہ کے لوگ بڑی تعداد میں جمع ہو گئے اور ٹیم کا گھیراؤ کرتے ہوئے نعرے بازی شروع کر دی۔

اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچے وارڈ ممبر نوشاد ملک نے ٹیم سے جانکاری لیتے ہوئے کہا کہ وہ پہلے دیگر محلوں کا سروے کر لے بعد میں مسلم محلوں میں سرے شروع کرے۔نوشاد ملک نے کہا کہ اگر انتظامیہ کو کوئی ٹیم محلوں میں سروے کے لئے بھیجنی ہے تو وہ پہلے مقامی لوگوں کو یقین میں لے کیونکہ کچھ لوگ سازش کے تحت علاقہ کا ماحول خراب کرنے کی کوشش میں لگے ہوئے ہیں۔وہیںسروے ٹیم میں شامل ریتو نے بتایا کہ اے ڈی ایم ایف کی ہدایت پر جن سویدھا مراکز کے ذریعہ لوگوں کا معاشی سروے کرایا جا رہا ہے لیکن محلہ کے ہی کچھ لوگ ان کے کام میں رکاوٹ پیدا کر رہے ہیں جس کی شکایت ڈی ایم سے کی جائے گی۔

کوتوالی انچارج یگھ دت شرما نے بتایا کہ اطلاع ملنے پر پولیس ٹیم محلہ میں پہنچ گئی تھی جنہوں نے سروے ٹیم کو بحفاظت جن سویدھا کیندر پہنچا دیا ہے،ٹیم کی جانب سے کوئی شکایت نہیں کی گئی ہے اگر شکایت آتی ہے تو جانچ کے بعد کارروائی کی جائے گی۔دیوبند نگر پالیکا کے ای او ونود کمار نے بتایا کہ اے ڈی ایم ایف کی ہدایت پر ہر محلے میں معاشی سروے کرایا جا رہا ہے،جس کے ذریعہ لوگوں کے کاروبار انکی آمدنی کے تناظر میں معلومات لی جا رہی ہے اسی تعلق سے ٹیم کولہا بستی میں گئی تھی۔انہوں نے لوگوں سے افواہوں سے بچنے کی اپیل کی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad