تازہ ترین

ہفتہ، 9 مئی، 2020

بجلی کے کرنٹ لگنے سے ہلاک شدگان کے یہاں تعزیت کو پہنچے وزیر

کابینہ وزیر رام نریش اگن ہوتری کا متوفیہ کے اہل خانہ کو ہر ممکن مالی امداد کا وعدہ 
مین پوری:حافظ محمد ذاکر(یواین اے نیوز9مئی2020)گرام مکھن پوری پہنچ کر مقامی ایم ایل اے وکابینہ وزیر رام نریش اگن ہوتری نے مر نے والوں کو دس دس ہزار روپیہ کی مدد کی ،اور اہل خانہ کو تسلی دی ۔ وزیر موصوف نے موجودہ ایس ڈی ایم سدھیر کمار تحصیلدار کمل کمار سنگھ سے کہا کہ وہ ہلاک ہونے والے کنبوں کو سرکاری امداد فراہم کرنے کو کہا ،ساتھ ہی کسان انشورنس دلا نے کو کہا ۔ ایس ڈی ایم نے وزیر اگنیہوتری کو تمام سہولیات کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی۔

واضح ہو کہ گذشتہ جمعرات وجمعہ کی درمیانی شب میں اچانک تیز ولٹیج کی وجہ سے کسان بجلی کے کرنٹ لگنے کی وجہ سے موت واقع ہو گئی تھی ۔اس موقع پر گاؤں کے لوگوں نے وزیر سے مانگ کی کہ متوفیہ کے اہل خانہ کو پانچ پانچ لاکھ روپیہ مالی امداد دلوائی جائے ،ساتھ ہی ان لوگوں کو بھی معاوضہ دلوایا جائے جن کے ہائی وولٹیج کرنٹ کی وجہ سے الیکٹرونک سامان کو نقصان پہنچا ہے۔جسمیں دھنیرام،لجا رام ، نود وغیرہ شامل ہیں ۔ وزیر رامنریش اگنیہوتری نے متوفیہ کے اہلِ خانہ کو مکمل مدد کی یقین دہانی کرائی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad