تازہ ترین

جمعہ، 15 مئی، 2020

دو دن کی بچی کی رپورٹ کورونا مثبت آنے سے انتظامیہ میں مچی افراتفری ۔

پریاگ راج،آلہ باد ،(یو این اے نیوز 15مئی 2020)  دو دن کی  بچی کوویلا کی رپورٹ کورونا مثبت آئی ہے۔  اسے  چلڈرن ہسپتال کے ائی سولوشن وارڈ  میں دوسرے بچوں سے الگ رکھا گیا ہے ۔  اس عالمی وبا کے دوران ، کورونا متاثرہ ماں سے پیدا ہونے کی وجہ سے ، اسپتال انتظامیہ نے بچی کا نام کوویلا رکھا ہے

 واضح رہے  کہ پرتاپ گڑھ کے راج گڑھ کی  خاتون نے دو دن پہلے ہی اس بچی کو جنم دیا تھا۔  کورونا متاثرہ خاتون کو پریاگ راج کے ایس آر این اسپتال  میں بچی کی ڈلیوری کے لئے  لایا گیا تھا۔  جہاں محکمہ کی ایچ او ڈی ڈاکٹر امرتا چورسیا کی نگرانی میں ڈاکٹروں کی ٹیم  نے اسکا آپریشن کیا شام 6بجکر 51منٹ پر  خاتون نے ایک بچی کو جنم دیا۔  اس کے بعد ، بچی کا نمونہ جانچ کے لئے بھیجا گیا تھا۔ 

 جمعہ کے روز آئی جانچ رپورٹ سے یہ معلوم ہوا کی   دو دن کی بچی کی بھی  رپورٹ کورونا پوزیٹو ہے،اب اسکا علاج چل رہا ہے ،بچی کے ڈلیوری کے وقت شامل رہے تین ڈاکٹر  بھی 14دنوں کےلئے کورنٹائن ہوئے ہیں ۔ کورونا وبا کے دوران پیدا ہونے کی وجہ سے ، اسپتال انتظامیہ نے بچی کا نک نیم  کوویلا رکھا ہے ۔  یہ معاملہ پورے شہر میں بحث کا موضوع بنا ہوا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad