تازہ ترین

جمعرات، 21 مئی، 2020

جانیں سعودی عرب میں امسال کب نکلے گا عید کا چاند،سعودی عرب نے کردیا ابھی سے اعلان۔

ریاض(یواین اے نیوز 21مئی2020) سعودی عرب کی یونین فلکیات تنظیم کے رکن ابراہیم الجاران کی 22مئی کو عیدالفطر کے چاند کی پیشن گوئی کردی انہوں نے کہا کہ ہے 22مئی کو سعودی عرب میں چاند نمودار ہوگا۔ 23 مئی 2020 ہفتہ کو عید ہو گی؟ تفصیلات کے مطابق رمضان مبارک سعودی عرب کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں بھی اختتامی قریب ہے۔ سعودی عرب میں ،رمضان المبارک کے دو عشرہ ختم  ہوچکے ہیں اور تیسرا عشرہ بھی اختتام کی طرف بڑھ رہاہے۔ تیسری عشرے کے آغاز سے ہی ملک میں عیدالفطر کی تیاریاں شروع ہوگئی ہیں۔ کورونا وائرس کی وجہ سے اس سال زیادہ جوش وخروش کے ساتھ عیدالفطر منانا ممکن نہیں ہے۔

لیکن لوگ ابھی بھی عید کی چاند کی تاریخ دیکھنے کے منتظر ہیں۔رمضان شروع ہونے سے پہلے ہی عربن اسپیس سائنس کے ممبر ابراہیم الزروان نے اس کی پیش گوئی کی تھی۔ ابراہیم الزرواں نے رمضان مبارک کا چاند 23 اپریل کو سعودی عرب میں نمودار ہونے کی پیشن گوئی کی تھی،جو سچ ثابت ہوئی۔اب عید الفطر کے بارے میں انہوں نے یہ پیشن گوئی بھی کی کہ شوال کا چاند جمعہ 22 مئی کو نمودار ہوگا ، لہذا عیدالفطر 23 مئی بروز ہفتہ کو ہوگی۔ توقع ہے کہ 22 مئی کو نہ صرف سعودی عرب  بلکہ متحدہ عرب امارات اور دیگر خلیجی ممالک میں بھی شوال کا چاند کے نمودار ہوگا۔

سعودی عرب میں شوال کا چاند دیکھنے کے لئے 22 مئی بروز جمعہ 29 رمضان کو ایک اہم اجلاس منعقد ہوگا۔ ملک میں سرکاری اور نجی دونوں شعبوں کے ملازمین کے لئے بھی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا ہے۔ نجی شعبے کے ملازمین کو چار دن کی چھٹی دی گئی ہے ، جبکہ سرکاری ملازمین کو پانچ دن کی چھٹی دی گئی ہے۔ وہیں کورونا کی وجہ سے 22 مئی سے لیکر 27 مئی تک 24گھنٹے کا کرفیو رہے گا،جبکہ اسوقت تمام مول وغیرہ بند رہیں گے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad