تازہ ترین

پیر، 11 مئی، 2020

کویت میں پھنسے ہوئے ہندوستانیوں کی مدد کیلئے حکومت ہند آگے آئے ۔ ایس ڈی پی آئی

نئی دہلی(یو این اے نیوز 11مئی 2020)سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا ( ایس ڈی پی آئی ) کے قومی نائب صدر دہلان باقوی نے اپنے جاری کردہ اخباری اعلامیہ میں حکومت ہند سے مطالبہ کیا ہے کہ کوویڈ ۔19لاک ڈاؤن کے بعد کویت میں پھنسے ہوئے ہندوستانی ورکروں کو وطن واپس لانے کا فوری انتظام کرے۔ کویت نے تارکین وطن ورکرس جن کا ورکنگ ویزا 30اپریل تک ختم ہوگیا تھا انہیں کو بغیر کسی جرمانہ کے معافی کا اعلان کیا تھا۔ بدقسمتی سے ایمرجنسی ایکزٹ پاسپورٹ کے لئے پیش کی جانے والی بیشتر درخواستوں پر کویت میں ہندوستانی سفارت خانے کی جانب سے بر وقت غور نہیں کیا گیا ۔ جس کی وجہ سے ہندوستانی ورکرس عام معافی کا فائدہ اٹھانے اورکویت کو قانونی طور پر چھوڑنے سے قاصر رہے ۔ ورکرس نے ملازمتیں اور آمدنی کھودی کیونکہ ان کے پاس درست ورک ویزا نہیں ہے ، جس کی وجہ سے وہ کرایہ ادا نہ کرنے پر اپنے رہائشی احاطے کو خالی کرنے پر مجبور ہوئے ہیں ۔

 ورکرس کو کھلے میدان میں رہنے کیلئے چھوڑ دیا گیا ہے کیونکہ انہیں سفارتخانے سے دستاویزات میسر نہ ہونے کی وجہ سے کویت حکومت کے فراہم کردہ 'غیر قانونی تارکین وطن 'کے کیمپوں میں جگہ نہیں دی جاسکتی ہے۔ انہیں کھانے اور باتھ روم اور ٹائلٹ کی سہولیات کے بغیر سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور ان میں ذیابطیس اور دل کے مریض ادویات کی عدم دستیابی کی وجہ سے انتہائی مشکلات سے دوچار ہیں۔ ہندوستانی سفارت خانے کے لاتعلق رویہ کی وجہ سے وہ وطن واپس لوٹنے کیلئے عام معافی کا استعمال کرنے سے قطعی طور پر قاصر ہیں۔ ایس ڈی پی آئی قومی نائب صدر دہلان باقوی نے کویت میں ہندوستانی سفارت خانے پر زور دیا ہے کہ وہ فوری طور پر کویت کے ہندوستانی اسکولوں میں رہائش پذیر ان بے سہارا ہندوستانیوں کے معاملے پر فوری توجہ دیں اور انہیں وطن واپس نہ آنے تک کھانا اور ادویات فراہم کریں۔ انہوں نے حکومت ہند سے یہ بھی درخواست کی ہے کہ ہندوستانی ورکرس کو سفارت خانے سے ضروری مدد کی جائے اور انہیں جلد از جلد ہندوستان واپس لایا جائے ۔ 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad