تازہ ترین

بدھ، 20 مئی، 2020

جمعیةعلما ضلع مظفرنگرکے نائب صدر حاجی عزیزالرحمن کی کوششوں سے مظفرنگرسےجماعت کے 350افراد بذریعہ بس اپنے گھروں کو روانہ

مظفرنگر:شاہدحسینی(یواین اے نیوز20مئی2020)گذشتہ روز مولانا سیدارشد مدنی صدر جمعیۃ علماء ھند کے حکم پر حاجی عزیزالرحمن نائب صدر جمعیۃ علماء ضلع مظفر نگر نے ڈی ایم صاحبہ اور اے ڈی ایم صاحب سے جماعتوں کے سلسلے میں ملاقات کی جس میں جماعتوں کی گھر واپسی پر تبادلہ خیال ہوا اورایک مسئلہ جو بڑی پریشانی کا باعث تھا حل ہوا بتادیں کہ جماعتوں کو گھر پہچانے کاایک مسئلہ درپیش تھا جو لاک ڈاؤن کی وجہ سے ضلع مظفر نگر میں پھنسی ہوئی تھی حاجی صاحب نے اپنی پوری ٹیم کے ساتھ صدرمحترم کے حکم پر یکدم لبیک کہااور میدان عمل میں اترےاور ضلع میں 400 افراد پر مشتمل جماعت کی پرمشن ضلع انتظامیہ سے جاری کرائی اور اب تک اللہ کے فضل و کرم سے 350افراد بذریعہ بس روانہ کئے گئے گزشتہ شب جماعت کے افرادبخوشی اپنے وطن کو روانہ ہوئے اس موقع پر جماعت کے افراد نے جمعیة علماء کا شکریہ بھی ادا کیا۔

قصبہ جانسٹھ سے دہرادون کے لئے 10،پورقاضی سے جھارکھنڈکے لئے 17،میراں پور سے جھمکھنڈی کے لئے 12،بگھرہ سے جھارکھنڈ کے لئے 15،شاہ پور سے دربھنگہ کے لئے 13،جولا سے آسام کے لئے 11،کھتولی سے بہار پٹنہ کے لئے 9،کھتولی سے بیگو سرائے کے لئے 15،تلنگانہ امین آباد 13، امراوتی 15 دلی کے لئے 10،ہردوئی کے لئے 17،کٹیسرہ سے چمبا ہماچل کے لئے 13،بڈھانہ سے سیلم کے لئے 8،بڈھانہ سے الور دلی کے لئے 13، تمام افراد کی کل تعداد 350 ہے حای عزیزالرحمن نے اس موقع پر پریس کو جاری بیان میں کہاکہ۔

 یہ وہ جماعتیں تھیں جو اچانک لاک ڈاؤن جاری ہوجانے کی وجہ سے الگ الگ مقامات پر پھنس گئی تھی آج مولاناارشد مدنی کے حکم پر ہم نے یہ کو شش کی جس میں ہمیں کامیابی مل گئی ہے تمام جماعت ساتھی خوشی خوشی اپنے گھروں کو روانہ ہوگئے ہیں  اس موقع پر مولانا شاہنواز قاسمی صدر جمعیۃ علماء شہر مظفر نگر ,قاری کلیم قاسمی, مفتی دانش قاسمی انصاری, مفتی مجیب الرحمن قاسمی عزیزی, مفتی دانش اخلاق قاسمی, مولانا عبد اللہ قاسمی, محمد حسین ,مولانا عمران, مفتی ندیم قاسمی ,حاجی اکلیم, حاجی مزمل, بھائی محمد ارشد, وغیرہ موجود رہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad