تازہ ترین

پیر، 1 جون، 2020

حیوان باپ نے اپنے دوست کی مدد سے اپنی تین معصوم بیٹیوں کو زندہ گھا گھرا ندی میں پھینکا،لاشوں کی تلاش جاری

دھن گھٹا:سنت کبیر نگر/رپورٹ:عقیل احمد خان(یواین اے نیوزیکم جون2020)تھانہ دھن گھٹا حلقہ واقع موضع ڈیہواں گاؤں میں ایک حیوان باپ نے اپنے دوست کی مدد سے اپنی ہی سگی تین بیٹیوں کو دوا دلانے کے بہانے گھاگھرا ندی بیڑہر گھاٹ پل سے ندی کے درمیانی حصہ میں زندہ پھینک دیا ہے حیوان باپ کی حرکت سے پورے علاقے کی عوام سکتے میں ہے ہر کسی کے زبان پر حیوان باپ کی کرتوتوں پر لوگ ششدر ہیں مقامی پولیس مقامی غوطہ خوروں اور ین ڈی آر یف ٹیم کی مدد سے لاشوں کی تلاش جاری ہے خبروں کے مطابق مقامی تھانہ حلقہ واقع موضع ڈیہواں (سنیچرا) سرفراز احمد ولدسہراب کی شادی موضع نیماوا، پوسٹ میر گنج امیرواللہ کی لڑکی صابرہ خاتون سے 2011 میں ہوئی ہے سرفراز احمد کی چار بچیاں ثناء عمر 8سال صبا 5 سال شمع 2سال کے ساتھ ایک دو ماہ کی بچی انم بھی ہے ماں مریم نیم پاگل ہے، سرفراز نشے کا عادی و عیاش مزاج شخص کے نام سے علاقے میں جانا جاتا ہے بتایا جاتا ہیکہ سرفراز نے سنچرا بازار میں اتوار کو دن میں خوب جم کر شراب نوشی کی شام کو نشے کی حالت میں گھر پہونچا بیوی نے ایک بچی کی طبیعت خراب ہونے کی بات کہی 

سرفراز نے اتوار کو شام قریب 7بجے دوا کے بہانے ساتھ میں اپنی تینوں بچی ثنا، صبا، شمع، کو لیکر سنچرا بازار پہونچا اور مقامی حلقہ کے موضع بیڑاڑی اپنے دوست نیرج ولد مہیندر موریا کی مدد سے ایک موٹر سائیکل پر تینوں بچیوں کو بیٹھا کر مقامی حلقہ کے گھاگھرا ندی بیڑہڑ گھاٹ پل پر پہونچا جہاں کچھ دیر تک تینوں بچیوں کو ادھر ادھر گھمایا اور واپسی میں اپنے جگر کے ٹکڑے تینوں بچیوں معصوم ثنا، صبا، شمع، کو باری باری زندہ ندی میں پھینک کر خون سے لت پت گھر پہونچا بیوی صابرہ نے بچیاں کہا ہیں دریافت کیا حیوان معصوموں کے باپ نے اپنے اوپر بدمعاشوں کے زریعہ حملہ اور بچیوں کے اغوا کر لئے جانے کی بات کہی جو کسی کے سمجھ میں نہیں آرہی تھی گاؤں والوں کی مدد سے بیوی صابرہ نے 112 پر کال کی موقع پر پہونچی 1490 پی آر وی ہولیس نے کنٹرول روم کے زریعہ تھانہ انچارج دھن گھٹا اکھیلا نند اپادھیائے کو اطلاع دی تھانہ انچارج موقع پر پولیس اہلکاروں کے باریک بینی سے حالات کا جائزہ لیتے ہوئے سرفراز کو حراست میں لے لیا

 پوری رات سرفراز نے پولیس کو طرح طرح اپنے اقبالیہ بیان کے زریعہ گمراہ کرتا رہا اور دھن گھٹا پولیس پریشان ہوتی رہی آج صبح پولیس کی کڑی تفتیش میں سرفراز ٹوٹ گیا اور اپنا جرم قبول کرتے ہوئے ندی میں بچیوں کو باری باری زندہ پھینک دینے کی نشاندہی پولیس سے کی ندی میں تین معصوم بچیوں کے زندہ پھینک دینے کی بات پورے علاقہ وضلع سنت کبیر نگر سمیت درجنوں اضلاع میں خبر جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی،موقع پر پہونچے پولیس کپتان برجیس سنگھ نے  ین ڈی آر یف ٹیم، و علاقائی غوطہ خوروں کی مدد سے لاشوں کو ندی میں تلاش کرنے کی مہم جنگی پیمانے پر جاری ہے لیکن مسلسل 7گھنٹے بعد بھی،   ین ڈی آر یف کے جوان و علاقائی خوطہ خوروں کو تینوں بچیوں کی لاش ملنے کی خبر نہیں ہےجبکہ سرفراز احمد اور نیرج موریہ پولیس حراست میں ہیں

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad