تازہ ترین

جمعہ، 26 جون، 2020

بہتر معاشرہ بنانے کیلئے نوجوانوں کو دی جائے گی ذمہ داری،جمیعۃ العلماء اور جماعت اسلامی کی میٹنگ میں لیا گیا فیصلہ

جونپور ،حاجی ضیاء الدین ،یو این اے نیوز 26جون 2020شاہ گنج کو توالی حلقہ کے مو ضع ڈھندھوارہ خورد میں جمعیتہ العلماء اور جماعت اسلامی کے ذمہ داروں کی میٹنگ منعقد ہو ئی جس میں متفقہ طور پر یہ فیصلہ ہو ا لیا گیا کہ علاقہ کے ہر ایک گاؤں کے نوجوانوں کو ان کی ذمہ داری کا احساس دلانے اور معاشرہ کو مثالی معاشرہ بنانے کے لئے ایک مشترکہ مہم چلائی جائے گی۔ مذکورہ مہم ”اصلاح ملت کونسل“ عنوان کے بینر تلے چلے گی۔جس کے صدر مولانا عبدالوحید قاسمی،سرپرت مولانا اشہد رشید، اور معاونین میں جامعہ حسینیہ لال دروازہ کے ناظم مولانا توفیق احمد قاسمی، جماعت اسلامی کے مشرقی زون کے کنوینر جلال الدین سرور، مولانا عبداللہ فاروق صاحب مولانا وسیم احمد شیروانی، مولانا اسماعیل عمران ندوی ہوں گے

۔اس موقع پر ڈاکٹر عبدالوحید قاسمی نے کہا کہ کسی بھی قوم کے لئے نو جوان قیمتی سرمایہ ہوا کرتے ہیں۔نوجوانوں کی لائقی سے معاشرہ بہترین شکل اختیار کرلیتا ہے لیکن ان کی خرابی سے پورا معاشرہ عجیب و غریب مشکلات سے دوچار رہتا ہے۔۔مسلم معاشرہ کی بدقسمتی ہے کہ اس کے بیشتر نوجوان اپنی تمام تر قابلیت کے بعد بھی غافل ہیں نوجوانوں میں تعلیم سے دلچسپی نہ کے برابر ہے جب کہ فالتو کاموں کے لئے ان کے پاس کافی وقت اور پیسہ رہتا ہے۔جوش و جذبات کا عالم یہ ہے کہ معمولی معمولی باتوں پر تکرار کرنے میں اپنا قیمتی وقت لگانے سے بھی نہیں ہچکچاتے ہیں جس کے نتیجے میں پورا معاشرہ ایک دردناک کرب میں مبتلا ہوچکا ہے

۔اس صورتحال کا احساس ہماری دینی و ملی تنظیموں کو ہے تو ضرور لیکن کوئی بھی مشترک لائحہ عمل نہ ہونے کے باعث خاطر خواہ کوئی کام نہیں ہوپارہا ہے۔اس موقع پر ڈاکٹر شرف الدین،مولانا عمران قاسمی ،مولانا عبدالحننان  ،سابق پردھان  فیروز احمد بھڈیٹھی حافظ ابوبکر ،حافظ عنائت اللہ صاحب ،وغیرہ خاص طور سے موجود رہے

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad