تازہ ترین

بدھ، 17 جون، 2020

اعظم گڑھ میں ایک بیوی نے ہمبستری کرنے سے کیا انکار تو شوہر نے کردیا قتل۔ اور پھر۔۔۔

اعظم گڑھ(یواین اے نیوز17جون2020)اترپردیش کے اعظم گڑھ میں ایک شوہر نے جسمانی تعلقات سے انکار کرنے پر اپنی بیوی کا قتل کردیا۔ صرف یہی نہیں واقعے کے بعد ملزم نے بیوی کی موت کو خودکشی کی شکل دینے کے لئے ، جسم کو پھانسی کے پھندے سے لٹکا کر پولیس کو گمراہ کرنے کی کوشش کی۔ لیکن پولیس تفتیش کے دوران ، ملزم کی چال کام نہ آئی اور اسے گرفتار کرلیا گیا۔ اعظم گڑھ ضلع کے مہناج پور تھانے کے ایک گاؤں میں دو دن قبل ایک خاتون کو مشکوک حالات میں لاش ملی تھی۔ پولیس کی ابتدائی تفتیش کے دوران ، خاتون کے لواحقین اسے خودکشی قرار دے رہے تھے۔ لیکن آخر کار لاش کی پوسٹمارٹم رپورٹ سامنے آنے کے بعد حقیقت سامنے آگئی۔

اعظم گڑھ ایس پی تریوینی سنگھ نے اس معاملے کا انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ ملزم راجو کی اہلیہ کا کسی کے ساتھ ناجائز تعلقات تھا۔ جس کی وجہ سے آئے دن اس کی بیوی سے جھگڑا ہوتاتھا۔ اسی وجہ سے بیوی اس کے ساتھ جسمانی رشتہ نہیں رکھنا چاہتی تھی۔ حال ہی میں جب راجو نے اپنی بیوی سے تعلقات قائم کرنے کی کوشش کی تو اس نے انکار کردیا ناراض راجو نے اپنی اہلیہ کا قتل کردیا۔

پولیس کو گمراہ کرنے کی تدبیر
پولیس نے بتایا کہ اپنی بیوی کو مارنے کے بعد راجو نے پولیس کو گمراہ کرنے کے لئے اسکی موت کو خودکشی کی شکل دینے کی کوشش کی۔ بیوی کو قتل کرنے کے بعد اس نے لاش کو پھندےسے لٹکا دیا۔ پولیس تفتیش کے دوران اس نے بتایا کہ اس کی بیوی نے خودکشی کی ہے۔ لیکن نعش کا پوسٹ مارٹم کے بعد اس کی چال کو بے نقاب کردیا گیا۔ اعظم گڑھ پولیس نے قتل کے ملزم کو گرفتار کرلیا اور کیس کی تفصیلی تفتیش شروع کردی ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad