تازہ ترین

پیر، 29 جون، 2020

ہائی اسکول و انٹر میڈیٹ کے نتائج میں دیوبند کے طلبہ و طالبات نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا

دیوبند ،دانیال خان ۔(یو این اے نیوز 29جون 2020)یو پی بورڈ کے ہائی اسکول و انٹر میڈیٹ کے امتحانات کے نتائج میں دیوبند علاقہ کے طلبہ و طالبات نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے،بہترین رزلٹ دیکھ کر بچوں کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے،بھائلہ انٹر کالج کی طالبہ کنو پریا نے ہائی اسکول میں ضلع میں پانچواں مقام حاصل کیا ہے

،شہر کے انڈسٹریل ایریا میں واقع کے ایل جنتا انٹر کالج کا ہائی اسکول امتحانات کا رزلٹ 98.38فیصد رہا جبکہ انٹر میڈیٹ کا رزلٹ 89.04فیصد رہا۔کالج کے پرنسپل راکیش شرما نے بتایا کہ ہائی اسکول میں پارس پنوار 84.33فیصد نمبرات کے ساتھ اسکول ٹاپر رہا جبکہ ریا شرما 83.66فیصد نمبرات کے ساتھ دوسری اور گورو کمار 82فیصدنمبرات کے ساتھ تیسری پوزیشن پر رہے،انہوں نے بتایا کہ انٹر میڈیٹ میں آیوشی 81.60فیصدنمبرات حاصل کر اسکول میں پہلے 79.6فیصد نمبرات حاصل کر دوسرے اور 75.8فیصد نمبرات حاصل کر محمد عظیم نے تیسرا مقام حاصل کیا۔آدرش انٹر کالج تلہیڈی بزرگ کے منیجر شیش پال سنگھ نے بتایا کہ ہائی اسکول میں سواتی 86.4فیصد نمبرات کے ساتھ کالج ٹاپر رہی جبکہ سوریہ کانت نے دوسرا اور پرشانت نے تیسرا مقام حاصل کیا

 اسی طرح انٹر میڈیٹ میں تشار نے پہلا آرین نے دوسرا اور پرشانت نے تیسرا مقام حاصل کر قابل فخر کارنامہ انجام دیا۔انہوں نے بتایا کہ انٹر میڈیٹ میں تشار نے پہلی،آرین نے دوسری اور محمد عارف نے تیسری پوزیشن حاصل کی ہے۔بھائلہ انٹر کالج کے پرنسپل بھنور سنگھ نے بتایا کہ ہائی اسکول میں کنو پریا نے 90.5فیصد نمبرات حاصل کرکے نہ صرف اسکول ٹاپر رہی بلکہ ضلع کی ٹاپ ٹین لسٹ میں پانچواں مقام حاصل کر علاقہ کا نام روشن کیا ہے،انہوں نے بتایا کہ انٹر میڈیٹ امتحانات کے نتیجہ 92.86فیصد رہا ہے

،وہیں جے وی جین انٹر کالج راجوپور کے دسویں کلاس کے نتائج امتحان میں محمد ساجد نے پہلا،صوفیہ فریدی نے دوسرا اور ضیاء نے تیسرا مقام حاصل کیا ہے جبکہ انٹر میں افشاں پروین نے پہلا،منیشا نے دوسرا اور پرشانت کمار نے تیسرا مقام حاصل کیا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad