تازہ ترین

اتوار، 21 جون، 2020

کاماریڈی کے محلہ وامبئ کالونی میں جمعیۃ علماء کاماریڈی کی جانب سے بور کی تنصیب الحاج سید عظمت علی جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء کاماریڈی کا اظہار تشکر

کاماریڈی کے محلہ وامبئ کالونی میں جمعیۃ علماء کاماریڈی کی جانب سے بور کی تنصیب الحاج سید عظمت علی جنرل 
سکریٹری جمعیۃ علماء کاماریڈی کا اظہار تشکر 

 محمد فیروز الدین پریس سیکریٹری جمعیۃ علماء کاماریڈی نے جمعیۃ علماء کاماریڈی کی جانب سیبور کی تنصیب پر معاونین کا شکریہ ادا کیا، اور تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ جمعیۃ علماء کاماریڈی حضرت مولانا سید ارشد مدنی صاحب دامت برکاتہم کی ہدایات کی روشنی میں حسبِ ضرورت ملک کی تعمیر و ترقی اور ضرورتمندوں کی مدد میں لگی ہوئی ہے۔ 
      جمعیۃ علماء کاماریڈی حضرت مولانا مفتی غیاث الدین صاحب رحمانی و قاسمی کی سرپرستی اور اپنے فعال وسرگرم کارکنان کی شب و روز محنتوں وکوششوں سے غریب یتیم لڑکیوں کی شادیوں میں اور مفلوک الحال افراد کا تعاون،

 بیماروں کی تیمارداری اور انکی دواؤں کانظم ودیگر حسب ضرورت تقاضوں پر خدمات میں بحمداللہ لگی ہوئی ہے، حضرت مدنی دامت برکاتہم کی ہدایت ہے کہ فلاحی کام بلالحاظِ مذہبی وابستگی کے کیا جائے، بھائی چارگی، قومی یکجہتی کو فروغ دیا جائے، لہذا آج 20 جون 2020؁ء بروز ہفتہ کاماریڈی کے محلہ وامبئ کالونی میں جمعیۃ علماء کے زیرِاہتمام بور ڈالا گیا، الحمدللہ بہترین پانی وافر مقدار میں برآمد ہوا (محلہ کے عوام جس میں تمام مذاہب سے تعلق رکھنے والے لوگ رہتے ہیں استفادہ کریں گے) سید آصف صدر ڈیولپمنٹ کمیٹی وارڈ نمبر 22 وقائد TRS، مولانا نظر الحق قاسمی، حافظ محمد عبدالواجد علی حلیمی محمد عبدالرزاق صاحب خازن مسجد نور نے مکمل نگرانی کی، اہلیان محلہ بابو جانی صاحب، عثمان صاحب باسکر ودیگر نے جمعیۃ علماء کاماریڈی کے ذمہ داران کا شکریہ ادا کیا،

 الحاج سید عظمت علی جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء کاماریڈی و میر فاروق علی صاحب خازن جمعیۃ علماء کاماریڈی نے تمام معاونین کا جو موقع بموقع جمعیۃ علماء کاماریڈی کی اپیل پر تعاون کرتے ہیں؛ ان کا اور بالخصوص سعداللہ بھائی کا جن کے توسط سے بور کی رقم مہیا ہوئی شکریہ ادا کیا دعاؤں کی درخواست ھے کہ اللہ مزید حسن خوبی کے ساتھ کام کرنے کی توفیق عطا فرمائے مزید تقاضے تعاون تفصیلات کے لئے رابطہ فرمائی9618156786 9848787553

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad