تازہ ترین

منگل، 23 جون، 2020

صفورا زرگر کو دہلی ہائی کورٹ سے ملی ضمانت!

نئی دہلی(یواین اے نیوز23جون2020)دہلی فساد میں سازش رچنے کی الزام میں گرفتار جامعہ ملیہ اسلامیہ کی طالبہ صفورا زرگر کو دہلی ہائیکورٹ نے  ضمانت منظور کرلی ہے۔خبر رساں ادارے پی ٹی آئی کے مطابق ،سالیسیٹر جنرل تشار مہتا نے انسانی بنیادوں پر ضمانت کی مخالفت نہیں کی ، جس کی وجہ سے عدالت نے ضمانت منظور کرلی۔

صفورا زرگر چھ ماہ کی حاملہ ہیں۔فروری میں دہلی کے شمال مشرقی ضلع میں فسادات ہوئے تھے جس میں سرکاری اعداد و شمار کے مطابق کم از کم 53 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ مرنے والوں میں زیادہ تر مسلمان تھے۔لیکن دہلی پولیس نے اپریل میں متعدد طلبا کو یہ کہتے ہوئے گرفتار کیا کہ انہوں نے فسادات میں سازش کی تھی۔ لیکن گرفتار کیے گئے زیادہ تر طلبا وہ تھے جو دسمبر میں دہلی میں شروع ہونے والے سی اے اے مخالف مظاہروں میں سرگرم تھے یا شامل تھے۔

آپ کو بتادیں کہ جامعہ میں ہونے والے سی اے اے مظاہروں کے لئے بنائی جانے والی جامعہ کوآرڈینیشن کمیٹی کی بھی صفورا زرگر رکن تھیں۔صفورا زرگر کو 10 اپریل کو دہلی پولیس نے گرفتار کیا تھا۔دہلی پولیس صفورا کو 10 اپریل بروز جمعہ کی سہ پہر تین بجےانکو اپنے گھر سے پوچھ گچھ کے لئے لودھی کالونی پولیس اسٹیشن لایا گیا تھا ، اور رات گئے انہیں گرفتار کرلیا گیا تھا۔ اگلے دو دن تک ، عدالتی کارروائی ہفتے کے آخر کی وجہ سے بند کردی گئی تھی ، لہذا انہیں مجسٹریٹ کے سامنے پیش نہیں کیا جاسکا۔

صفورا کو 24 فروری کو جنوبی دہلی میں جامعہ کے کیمپس سے 20 کلومیٹر دور ، ظفر آباد پولیس اسٹیشن میں درج ایک ایف آئی آر کے تحت گرفتار کیا گیا تھا۔13 اپریل کو مجسٹریٹ نے اس معاملے میں انہیں ضمانت دے دی ، لیکن اس کے فورا بعد رہا ہونے کے بجائے ، ایک اور ایف آئی آر کے تحت 6 مارچ کو صفورا کو گرفتار کرلیا گیا۔ اور ان پر یو اے پی اے نافذ کردیا گیا۔

اس معاملے میں 21 اپریل کو ، میٹرو پولیٹن مجسٹریٹ کے ذریعہ صفوراکی ضمانت کے لئے درخواست مسترد کردی گئی تھی۔ اس کے بعد بھی ، ان کی ضمانت خارج کردی گئی۔زرگر حاملہ ہونے کی بنا پر ضمانت کے لئے درخواست دائر کی۔ عدالت نے دہلی پولیس سے اسٹیٹس رپورٹ درج کرنے کو کہا تھا۔ پولیس نے اپنی رپورٹ میں صفورا زرگر کی ضمانت کی مخالفت کی تھی۔ پولیس کا مؤقف تھا کہ اس سے پہلے تہاڑ جیل میں رہتے ہوئے بہت سے قیدیوں کو رہا کیا گیا تھا۔لہذا ، صفورا کو اس بنیاد پر ضمانت نہیں ہونی چاہئے۔

لیکن جب منگل کو مرکزی حکومت کی جانب سے پیش ہوئے توشار مہتا نے کوئی اعتراض نہیں اٹھایا تو عدالت نے انہیں مشروط ضمانت دے دی۔صفورا زرگر کی جانب سے سینئر ایڈوکیٹ نیتیا رام کرشنن پیش ہوئے تھے۔عدالت نے کہا ہے کہ صفورا کسی بھی طرح سے تحقیقات کو متاثر کرنے کی کوشش نہیں کرے گی ، اور نہ ہی وہ کسی بھی طرح کی سرگرمیوں میں ملوث ہوگی اور دہلی سے باہر نکلنے کے لئے انہیں پہلے عدالت سے اجازت لینی ہوگی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad