تازہ ترین

بدھ، 1 جولائی، 2020

بلڈ ڈونیٹ گروپ (الفلاح فرنٹ)کےکارکنان نے طویل سفر طے کرکے ضرورت مندوں کو مفت میں خون عطیہ کیا

نبراس امین آعظمی کی رپورٹنئ دہلی, بلڈ ڈونیٹ گروپ الفلاح فرنٹ ہر گزرتے دن کے ساتھ ساتھ اپنی بیش بہا خدمات کیلئے عوام کے درمیان معروف و مقبول ہوتا جا رہا ہے۔گروپ کی مقبولیت کا راز یہ ہے کہ گروپ کے فعال اراکین روز بروز کسی نا کسی ضرورت مند کو مذہبی روایات کو پیچھےچھوڑتے بلا معاوضہ بلا مفاد کے اپنے بیش قمیتی عطیات(خون) سے نواز
رہے ہیں۔

ایسا ہی گزشتہ دنوں بلڈ ڈونیٹ گروپ الفلاح فرنٹ کے فعال رکن محمد عاصم نے ایک بستر مرگ پر پڑے حاجت مند کو محض خدمت خلق کی نیت سے 16 کلومیٹر کا طویل سفر طے کرکے اپنے عطیہ سے نواز کر لوگوں کے درمیان انسانیت کی صدا بلند کی۔اس کے علاوہ محمد علی ,ڈاکٹر ذیشان ,اعظم قریشی,محمد اذہد خان اور محمد زید نے مختلف جگہوں پر ضرورت مندوں کو مفت میں خون عطیہ کیا۔

اس موقع پر بلڈ ڈونیٹ گروپ الفلاح فرنٹ کے بانی و نیشنل کنوینر ذاکر حسین نے انکی اس جدوجہد،جذبے اور تڑپ کو سراہتے ہوئے یہ پیغام دیا کہ اس دور خود غرضی میں محمد عاصم,علی,اعظم ,ذیشان,زید اور اذہدجیسے نوجوانوں کی سخت ضرورت ہے۔مزید انھوں نے لوگوں کو بلڈ ڈونیٹ گروپ الفلاح فرنٹ سے لوگوں کے جڑنے کی اپیل کی۔اس موقع پر بلڈ ڈونیٹ گروپ(الفلاح فرنٹ) کے محمد فصیح,محمد عبداللہ,ضیاء خالد،یاسر پٹھان،جمشید اعظمی،محمد ناصر، شحمہ قریشی, صابر علی,نبراس امین اعظمی،عدنان سمیع اعظمی،اکھلیش موریہ،موہت سنگھ وغیرہ نے محمد عاصم کو مبارکباد سے نوازا۔واضح رہے کہ سات مہینہ کی قلیل مدت کے درمیان بلڈ ڈونیٹ گروپ الفلاح فرنٹ نے 76 سے زائد مریضوں کو بلڈ دیکر ایک عظیم خدمات انجام دی ہے۔

گروپ کی اس خدمت کو عوام کے درمیان بڑی ہی وقعت کی نظر سے دیکھا جا رہا ہے اور خوب سراہا جا رہاہے۔یاسر پٹھان نے بتایا کہگروپ سے جڑنے کے خواہش مند حضرات 8368463763 نمبر پر رابطہ کریں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad