تازہ ترین

ہفتہ، 4 جولائی، 2020

دیوبند میں میاں بیوی کی کورونا مثبت رپورٹ آنے پر ہلچل

دیوبند4:جولائی(دانیال خان) دیوبند تحصیل کے گاؤں پنیالی قاسم پور میں ہوم کوارنٹین کی گئی ایک خاتون رقم نکالنے کے لئے بینک میں پہنچ گئی اور اس کا شوہر واپس اپنی ڈیوٹی پر دہلی لوٹ گیا،میاں بیوی کی رپورٹ کورونا مثبت آنے پر محکمہ صحت میں افرا تفری کا ماحول بنا ہوا ہے،

حالانکہ مقامی انتظامیہ معاملے کی تصدیق نہیں کر رہا ہے۔دیوبند تحصیل کے گاؤں پنیالی قاسم پور میں چند روز قبل میاں بیوی دہلی سے واپس آئے تھے،اطلاع ملنے پر محکمہ صحت کی ٹیم نے دونوں میاں بیوی کا سیمپل لیب بھجتے ہوئے دونوں کو ہوم کوارنٹین کرا دیا تھا،آج آئی رپورٹ میں دونوں میاں بیوی کے 

کورونا مثبت پائے جانے سے محکمہ صحت میں ہل چل مچ گئی،بتایا جاتا ہے کہ کوارنٹین کے دوران جہاں خاتون اپنی ساس کے ساتھ گاؤں تلہیڈی میں واقع ایک بینک سے رقم نکالنے کے لئے گئی ہوئی تھی وہیں اس کا شوہر بھی رپورٹ آنے سے ایک دن قبل ہی اپنی ملازمت پر شتابدی ٹرین سے دہلی لوٹ گیا تھا،دونوں میاں بیوی کی لاپر واہی سامنے آنے کے بعد محکمہ صحت کی ٹیم نے فوری طور پر مزکورہ بینک کو خالی کرا کر سینی ٹائز کرایا ساتھ ہی پانچ بینک ملازمین سمیت پنیالی گاؤں کے 11لوگوں کے سیمپل لیکر جانچ کے لئے بھیجے

،حالانکہ ایس ڈی ایم دیوبند دویندر کمار پانڈے اس طرح کے کسی واقعہ سے لاعلمی کا اظہار کر رہے ہیں۔ وہیں بتایا جاتا ہے کہ دہلی میں محکمہ صحت کی ٹیم مزکورہ شخص کو اسپتال میں داخل کرا دیا ہے اور سفر کے دوران اس کے آس پاس رہنے والے لوگوں کے متعلق معلومات حاصل کی جا رہی ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad