تازہ ترین

منگل، 28 جولائی، 2020

پیراڈائز پبلک اسکول میں غریب بچوں میں مفت کتابیں تقسیم کی گئیں

مین پوری:حافظ محمد ذاکر (یواین اے نیوز28جولائی2020)پیراڈائز پبلک اسکول سوشل ڈسٹنس (سماجی فاصلہ)کو مدنظر رکھتے ہوئے ضرورت مند و غریب بچوں میں کتابیں تقسیم کی گئیں۔ پروگرام میں سی ڈی او ایشا پریا اور چائلڈ پروٹیکشن آفیسر الکا مشرا نے نے شرکت کی ،اور بچوں میں کتابیں تقسیم کیں۔

پروگرام میں سی ڈی او ایشا پریا نے کہا کہ کورونا بیماری کی وجہ سے اکثر لوگوں کے پاس مالی بحران ہے ۔ایسی حالت میںغریب بچوں میں پیراڈائز پبلک اسکول کی جانب سے کتابیں تقسیم کرنا ایک قابل تحسین اقدام ہے۔ایسے حالات میں غریبوں کی مدد کرنا نہاےت عمدہ اقتدام ہے ۔

چائلڈ پروٹیکشن آفیسر الکا مشرا نے کہا کہ اس بحران میں غریب بچوں کی مدد کرنا وہ بھی کتابوں کی شکل میں نہاےت عمدہ قدم ہے ،کم از کم بچے مفت کتابیں حاصل کر کے تعلیم حاصل کرتے رہیںگے ۔اسکول کے ذمہ داروں نے ثابت کردیا کہ وہ اس بحران کی گھڑی میں غریبوں کے ساتھ ساتھ کاندھا سے کاندھا ملاکر کھڑے ہوئے ہیں۔اسکول منیجر چندر پرکاش پانڈے نے کہا کہ ہمارا اسکول ہر ممکن غریبوں کی مدد کر رہا ہے، اور اس سے بھی مزید غریبوں کی مدد کرتا رہے گا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad