تازہ ترین

پیر، 27 جولائی، 2020

فالٹ آنے کے سبب دیہی علاقوں میں بجلی سپلائی گھنٹوں تک متاثررہی

دیوبند:دانیال خان(یواین اے نیوز27جولائی2020)دیوبند پاور سب اسٹیشن میں نصب 10ایم وی اے کے کیبل میں فالٹ آنے کے سبب پیر کو دیہی علاقوں میں بجلی سپلائی گھنٹوں تک متاثر رہی،کئی گھنٹوں کی کوشش کے بعد محکمہ بجلی کے ملازمین نے فالٹ کو درست کر بجلی سپلائی بحال کرائی۔بجلی سپلائی بند ہونے سے کسانوں و دیہی لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جس کے سبب گاوں کے لوگ بجلی گھر پر ہی آکر بیٹھ گئے

 جنہیں بمشکل تمام محکمہ کے افسران نے سمجھا بجھا کر واپس بھیجا،واضح ہو کہ اس وقت کسانوں کو دھان کی فصل کی بوائی کے لئے پانی کی زیادہ ضرورت ہوتی ہے۔بجلی محکمہ کے ایس ڈی او نے بتایا کہ 10ایم وی اے کے کیبل میں فالٹ آیا تھا جسے درست کرا لیا گیا ہے اور اب شیڈیول کے مطابق گاو ¿ں میں بجلی سپلائی کی جا رہی ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad