تازہ ترین

جمعرات، 13 اگست، 2020

کوما میں گئے پرنب مکھرجی ، موت کی خبر کو بیٹے نے بتایا افواہ ،میڈیا ملک میں جھوٹ کی فیکٹری بن گیا ہے،ابھیجیت

نئی دہلی  ۔(یو این اے نیوز 13اگست 2020) ہندوستان کےسابق صدر پرنب مکھرجی کے بیٹے ابھیجیت مکھرجی نے جمعرات کو کہا کہ ان کے والد ابھی زندہ ہیں اور ان کی موت کی افوا جھوٹی ہے۔ کورونا سے متاثرہ سابق صدر کی پیر کے روز نئی دہلی کے ملٹری اسپتال میں خون کا تھکا ہٹانے کے لئے سرجری کی گئی اور ان کی حالت نازک بنی ہوئی ہے۔ 

مکھرجی ابھی زندہ ہیں اور ان کے دل سے خون کا بہاؤ معمول پر (ہیموڈینامک سٹیبل) چل رہا ہے‘‘ ۔وہ فی الحال کوما میں ہیں نامور صحافی سوشل میڈیا پر افواہیں اور فرضی خبریں پھیلارہے ہیں جو اس کا واضح ثبوت ہے کہ میڈیا ملک میں جھوٹ کی فیکٹری بن گیا ہے

۔واضح رہے مشہور صحافی راجدیپ سردیسائی نے اپنے ٹویٹر پر لکھا کہ پرنب مکھرجی کے مرنے کی جھوٹی خبر پھیلانے کے لئے میں دل سے معافی مانگتا ہوں میں خود اس خبر کو پھیلانے کےلئے فکر مند ہوں یہ ایک طریقے سے ٹھیک نہیں ہے،مجھے ٹویٹ کرنے سے پہلے ایک بار اس خبر کی تحقیق کرلینی چاہیے تھی  سبھی سے میں معافی مانگتا ہوں

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad