تازہ ترین

ہفتہ، 17 اکتوبر، 2020

جائداد کے تنازع میں دو نوجوانوں نے ایک شخص کو مار پیٹ کر زخمی کیا

دیوبند ۔دانیال خان(یو این اے نیوز 17اکتوبر 2020)جائداد کے تنازع میں دو نوجوانوں نے ایک شخص کو مار پیٹ کر زخمی کر دیا،متاثرہ شخص کے پوتے توہید نے دونوں ملزمان کے خلاف کوتوالی میں تحریر دیکر کارروائی کئے جانے کا مطالبہ پولیس سے کیا۔تحریر کی بنیاد پر پولیس نے دونوں ملزمان کو حراست میں لے لیا



۔اطلاع کے مطابق جائداد کے تنازع میں محلہ بڑ ضیاء الحق کے رہنے والے ظہیر پہلوان کو محلہ کے ہی دو لوگوں نے لاٹھی ڈنڈوں سے مار پیٹ کر زخمی کر دیا،زخمی شخص کو اس کے اہل خانہ نے اسپتال میں داخل کرایا جہاں پر ڈاکٹروں نے ابتدائی علاج کے بعد اس کو ضلع اسپتال ریفر کر دیا۔زخمی شخص کے پوتے توہید کی تحریر پر پولیس نے ملزان کو گرفتار کر لیا ہے،خبر لکھے جانے تک دونوں فریقوں میں سمجھوتے کی کوششیں جاری تھیں۔


وہیں بلی کے تنازع میں باپ بیٹے نے ایک نوجوان کو سریوں سے پیٹ کر زخمی کر دیا،کوتوالی میں دی گئی تحریر میں قاسم پورہ کے رہنے والے دیپک ولد ویرم نے بتایا کہ بلی کے تنازع میں ان کے پڑوس میں ہی رہنے والے جے پر کاش اور اسکے بیٹے ہرش نے اس کو لوہے کی راڑ سے پیٹ کر زخمی کر دیا۔دیپک کا الزام تھا کہ جب اس کی والدہ راجوتی اسکو بچانے کے لئے آئی دونوں نے اس کو بھی مار پیٹ کر زخمی کر دیا۔متاثرہ نے ملزمان کے خلاف پولیس سے قانونی کارروائی کئے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad