تازہ ترین

پیر، 19 اکتوبر، 2020

پریانشو اور انو تیاگی نے نیٹ امتحان پاس کر اسکول و شہر کا نام روشن کیا

دیوبند ۔دانیال خان۔(یو این اے نیوز 19اکتوبر 2020)دون ویلی پبلک اسکول دیوبند کے طالبعلم پریانشو اور طالبہ انو تیاگی نے نیٹ امتحان پاس کر اسکول و شہر کا نام روشن کیا۔اسکول کی پرنسپل سیما شرما نے بتایا کہ ادارہ کی طالبہ انو تیاگی نے99.6اورپریانشو نے 98.4فیصد نمبرات کے ساتھ نیٹ امتحان میں کامیابی حاصل کر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

 انو تیاگی


اسکول کے چیئر مین راجکشور گپتا نے پریانشو اور انو تیاگی کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کے روشن مستقبل کی دعائیں کیں اور کہا کہ ان کی کامیابی کا سہرا ان کی محنت،اساتذہ کی کوشش اور والدین کو جاتا ہے۔

پریانشو


انہوں نے دوسرے بچوں سے محنت میں کوتاہی نہ کرنے کی اپیل کی۔وہیں دونوں بچوں کے والدین نے بچوں کی کامیابی کو ان کی محنت کا ثمرہ قرار دیا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad