تازہ ترین

اتوار، 18 اکتوبر، 2020

سیٹی اسپتال مانیکلاں جونپور کی جانب سے مفت طبی کیمپ کا انعقاد ۔سیکڑوں مریضوں کا ہوا معائنہ!

جونپور۔اسماعیل عمران ۔(یو این اے نیوز 18اکتوبر 2020) شاہ گنج تحصیل حلقہ کے مانی کلاں گاؤں میں قائم سیٹی اسپتال کی جانب سے مفت طبی کیمپ کا انعقاد سیٹی اسپتال میں ہی کیا گیا۔کیمپ میں سیٹی اسپتال کے ماہر ڈاکٹرس ،ڈاکٹر شفیق توفیق خان،داکٹر محترمہ آر راج،ڈاکٹر اے کے سری واستو،ڈاکٹر بلونت سنگھ،ڈاکٹر شیلو عابدی ،ڈاکٹر توفیق خان،نے گرانقدر طبی خدمات سے عوام کو مستفید کیا،

الٹرا ساؤنڈ کرانے کےلئے بیٹھے مریض



اس کیمپ میں تقریبا پانچ سو  سے زائد مریضوں کا معائنہ کیا گیا، خون کی مختلف جانچیں کی گئیں سیکڑوں خواتین کا الٹرا ساؤنڈ ہوا  اور انھیں مفت  دوائیں بھی دی گئیں ۔سیٹی اسپتال کے منیجر ڈاکٹر شفیق خان نے یو این اے نیوز کے نمائندہ سے بات کرتے ہوئے کہا اس  کیمپ کا مقصد سماج کے کمزور اور غریب عوام کو طبی امداد پہنچانا ہے ۔واضح رہے ڈاکٹر شفیق توفیق ،صاحب ( ایم ڈی ) گزشتہ سات سال سے  یہ خدمات علاقے کی عوام کو دے رہے ہیں۔

ڈاکڑ شفیق توفیق خان




انھوں نے کہا ہم  بہتر سے بہترطبی سہولیات علاقے کی عوام کو فراہم کرنا چاہتے ہیں۔ واضح رہے یورپ سے تعلیم حاصل کرنے بعد سے گزشتہ  سات سے اپنے گاؤں مانی کلاں میں لوگوں کی خدمات کررہے ہیں ۔انھوں نے کورونا مہاماری کے پہلے مرحلے میں تقریبا 45دنوں تک ڈسٹرکٹ اسپتال میں عوام کی خدمت کی ،وہ بطور سرکاری ڈاکٹر کے ڈسٹرکٹ اسپتال جون پور میں اپنی ڈیوٹی پوری امانت داری سے نبھا رہے ہیں

 سیٹی اسپتال 


،بقیہ فارغ وقت میں ملی سماجی و طبی خدمات گزشتہ سات سالوں سے بلاتفریق مذہب وملت دے رہیں ۔اس موقع پر داکٹر جعفر عابدی صاحب نے  علاقے سے آئے تمام مریضوں کا شکریہ ادا کیا ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad