تازہ ترین

پیر، 26 اکتوبر، 2020

جونپور میں صدر دارالقرآن عمران صدیقی ندوی نے مشہور و معروف ادارہ درسگاہ اسلامی کا دورہ کر پرنسپل عبداللہ فاروق صاحب سے ملاقات کی۔

کھیتاسراۓ جونپور۔(یو این اے نیوز 26 اکتوبر 2020) دارالقرآن ٹرسٹ جونپور کے صدر عمران صدیقی ندوی نے آج مقامی تھانہ حلقہ کے معروف پور گاؤں میں واقع مشہور و معروف ادارہ درسگاہ اسلامی کا دورہ کیا اور پرنسپل عبداللہ فاروق صاحب سے ملاقات کی۔موصولہ اطلاع کے مطابق آج دیر شام عمران صدیقی ندوی درسگاہ پہنچے اور پرنسپل سے ملاقات کی اس دوران آپ نے درسگاہ کے نصاب تعلیم اور طلباء کو دی جارہی سہولتوں کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔



صدر عمران صدیقی ندوی اسوقت حیرت میں پڑ گئے جب پرنسپل صاحب نے بتایا کہ معروف پور گاؤں کے سو فیصد طلباء کی ابتدائی تعلیم درسگاہ اسلامی سے ہوتی ہے،اور بارہویں تک کی طالبات محض دو سو روپئے تعلیمی فیس دیکر تعلیم حاصل کررہیں ہیں کمپیوٹر اور سلائی کڑھائی کی تعلیم بالکل مفت دی جارہی ہے۔درسگاہ کا اپنا نصاب تعلیم ہے جسے پرنسپل عبداللہ فاروق صاحب نے خود ترتیب دیا ہے۔


دو گھنٹے کی ملاقات کے دوران دونوں نے تعلیم سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر عمران صدیقی ندوی نے کہا کہ جس زمانہ میں اکثر لوگ تعلیم کی تجارت کررہے ہیں ایسے‌میں عبداللہ فاروق صاحب کی کوشش کم پیسوں میں معیاری تعلیم دینے کی ہے۔


اس‌دوران دارالقرآن سکریٹری امتیاز ممتاز ندوی سمیت معروف پور پردھان وغیرہ موجود رہے

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad