تازہ ترین

پیر، 19 اکتوبر، 2020

یوگی راج میں ہتھیاروں کے حوصلے بلند۔جونپور میں بی ایس سی طالب علم کو ماری گولی،ڈسٹرکٹ اسپتال نے مردہ قرار دیا

  جون پور ۔(یو این اے نیوز 19 اکتوبر 2020)سرائے خواجہ  تھانہ حلقہ  کے علاقہ جمونی پور گاؤں میں اتوار کی رات نامعلوم شرپسندوں نے ایک نوجوان کو گولی مار کر ہلاک کردیا۔  وجہ صاف نہیں ہوسکی۔  رشتے دار ہر طرح کی دشمنی سے انکار کر رہے ہیں۔

 مذکورہ گاؤں کے رہائشی ، الوک کشیپ کا ایک مکان لب سڑک پر ہے اور دوسرا پرانا مکان تین سو میٹر دوری پر  ہے۔  سات بجے کے لگ بھگ اس کے اکلوتا بیٹے روپیش کشیپ (20) پرانے گھر سے نئے مکان کی طرف آرہا تھا۔  راستے میں ، گھر سے سو میٹر کے فاصلے پر واقع پلیا کے قریب ، کسی نے گولی مار دی اور اسکی ران پر جالگی ۔وہ خون سے لہو لہان ہوکر گرپڑا    جائے وقوعہ پر دو کھوکھےپڑے ملے۔



فوری طور پر لواحقین اسے ڈسٹرکٹ اسپتال لے گئے۔  ڈاکٹروں نے دیکھتے ہی اسے مردہ قرار دے دیا۔   اطلاع ملتے ہی ، سی او صدر جیتندر دبے شہر کوتوال سنجیو کمار مشرا مع فورس اسپتال پہنچے گئے تفتیش کے دوران ، لواحقین نے کسی سے بھی کسی  طرح کی دشمنی ہونے کا انکار کیا ۔  الوک کشیپ ممبئی کے کسی میل  میں کام کرتے ہیں۔  روپیش وہاں رہ کر بی ایس سی (تیسرے سال) کی تعلیم حاصل کررہا تھا۔  روپیش کو خون کی کمی کی شکایت ہونے پر   لاک ڈاؤن کے دوران آلوک کے ساتھ گاؤں آیا تھا اور یہاں اس کا علاج چل رہا تھا۔  پولیس اس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad