تازہ ترین

بدھ، 4 نومبر، 2020

گودی میڈیا کا ماسٹر مائنڈ ارنب گوسوامی گرفتار،بھگوا خیمہ آگ بگولہ

ممبئی،(یو این اے نیوز 4 نومبر 2020) مہاراشٹر کے ممبئی میں بدھ کی صبح ریپبلک کے ایڈیٹر ان چیف ارنب گوسوامی کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔



ارنب کو پولیس نے آج ان کے گھر سے حراست میں لیا ہے۔انہوں نے پولیس پر اپنے ساتھ مارپیٹ کرنے کا الزام بھی لگایا ہے۔


بھارتیہ جنتا پارٹی کے وزیر مسٹر پرکاش جاوڈیکر نے ٹویٹرپر ارنب پر پولیس کی کارروائی کی مذمت کی ہےاور اسے ایمرجنسی کے واقعہ سے مماثلت دی ہے۔واضح رہے ارنب کی اس گرفتاری سے بھگوا خیمے میں ماتم  چھایا ہوا ہے


جانکاری کے مطابق ارنب گوسوامی کو مہاراشٹر سی آئی ڈی نے   2018 میں انٹیریئر ڈیزائنر انویانائک اور ان کی ماں قمد نائک کی سوسائڈ کی جانچ کے سلسلے میں حراست میں لیا گیا ہے۔  ریپبلک ٹی وی پر نشرکی جارہی  ویڈیو میں دعوا کیا جارہاہے ہیکہ  پولیس نے ارنب کے ساتھ بدسلوکی کی  ہے۔


 انٹیریئر ڈیزائنر کی سوسائڈ نوٹ میں کہا گیا تھا کہ ارنب گوسوامی اور دو لوگ  -فیروز شیخ  اور نتیش ساردا کے ساتھ 5.40 کروڑ کی رقم کا کوئی معاوضہ نہیں دیا۔ جسکی وجہ معاشی حالات سے دو چار ہونا پڑا  ارنب حالیہ دنوں کے اپنے کئی  پروگرام کے دوران ممبئی اور مہاراشٹر  کی پولیس پر کئی سوالات اٹھا رہے تھے  ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad