تازہ ترین

منگل، 3 نومبر، 2020

سابق گاؤں پنچایت رکن راؤ عمرانہ کا انتقال

دیوبند:3/ نومبر (دانیال خان)دیوبند کے قریبی گاؤں بنہیڈا خاص کے سابق گاؤں پردھان مرحوم راؤ افتخار کی اہلیہ و سابق گاؤں پنچایت رکن راؤ عمرانہ کا اچانک حرکت قلب بند ہو جانے کے سبب انتقال ہو گیا۔راؤ عمرانہ کی موت کی اطلاع آنے کے بعد سیاسی و سماجی افراد،متعلقین اور قرابت داروں نے ان کی رہائش گاہ پر پہنچ کر ان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا۔ 

فوٹو۔ اظہار تعزیت کرتے ہوئے ششی بالا پنڈیر و دیگر 


اسی کڑی میں سابق ایم ایل اے ششی بالا پنڈیر،بی ایس پی کے سابق ضلع صدر جنیشور پرساد،نوین کھٹانہ،سید حارث،راؤ قاری ساجد اور چودھری کلیم وعیرہ نے ضلع بناؤ سنگھرش سمیتی کے کنوینر راؤ مشرف علی سے ملاقات کر اظہار تعزیت پیش کی۔اس موقع پر ششی بالا پنڈیر نے کہا کہ مرحومہ،نہایت دین دار،مخلص اور غریب پرور خاتون تھیں جن کی پوری زندگی خدمت خلق اور یاد الہی میں گزری،


راؤ قاری ساجد اور سید حارث نے کہا کہ مرحومہ نیک عادت اور بلند اخلاق،گھریلو صلیقہ مند اور پابند صوم و صلوۃاور منتظم مزاج خاتون تھیں،خدا وند قدوس مرحومہ کو اس عالم کی نعمتوں سے سرفراز فرمائے اور خاندان کے ہر فرد کو صبر و رضاء کی دولت سے نوازے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad